عظیم اتحاد حکومت ہر شخص کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کا پابند

پٹنہ (اے بی این) راجد کے ریاستی دفتر میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کے خیالات کے مطابق پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کےوزیر للت کمار یادو نےسماعت کرتے ہوئے حاصل رپورٹ کے تناظر میں متعلقہ محکمہ اور مختلف اضلاع کے افسران کو کارروائی کیلئے ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے وزیر للت کمار یادو نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن حکومت صاف پینے کے پانی اور بلاروک ٹوک لوگوں کو پینے کے پانی کی دستیابی کے تئیں سنجیدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کیلئے ضلع میں دورہ کر کے ٹیم کے توسط سے نل جل منصوبہ کی جانچ پی ایچ ای ڈی محکمہ کروارہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو صبح ،دوپہر اور شام صاف پینے کے پانی کی سپلائی کی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جانچ ٹیم نہ صرف پینے کے پانی کی شفافیت کے معیار کی جانچ کرتی ہے بلکہ جو گندا پانی سپلائی ہورہے ہیں اسے روک کر عام لوگوں تک صاف پانی دستیاب کرانے کے تئیں حکومت سنجیدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن حکومت وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کی قیادت میں عام لوگوں کو پینے کے پانی کی دستیابی کیلئے نل جل منصوبہ کو ایک مہم کے طور پر شہر، گاؤں، اور ٹولے کےساتھ ہر گھر تک دستیاب کرانے کے حلف کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھارہا ہے۔ ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ تقریباً 35 لوگوں نے اپنے مسائل سے متعلق رپورٹ وزیر کےسامنے رکھا۔ جسے سماعت کی گئی اور ضروری ہدایات متعلقہ محکمہ اور ضلع کے افسران کو دی گئی۔ اس موقع پر ریاستی ترجمان اعجاز احمد، جنرل سکریٹری فیاض عالم کمال، پرمود کمار رام، سمیت شیویندر کمار تانتی، محمد افروز عالم، اپندر کمارچندرونشی، پودینا روی داس، اور نیت کمار گوتم، اور چندن یادو، نے سماعت پروگرام میں تعاون کیا۔

About awazebihar

Check Also

کلاس کے ساتھیوں نے پیٹ پیٹ کر نویں کلاس کے طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ندیم اشرف حاجی پور:ضلع ویشالی کے بدو پور تھانہ کے شیتل پور ککرہاٹا گاؤں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *