محمد اسرائیل منصوری کی خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ میں حاضری

پٹنہ: بہار حکومت میں آئی ٹی وزیر محمد اسرائیل منصوری حضرت شاہ اکبر داناپوری کے ۱۱۷ واں سالانہ عرس کے مبارک موقع پر خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ، شاہ ٹولی دانا پور حاضری دینے پہنچے ، انہوں نے خانقاہ کے سجادہ نشیں حضرت حاجی شاہ سیف اللہ ابوالعلائی مدظلہ سے ملاقات کرکے ان سے عائیں لیں اور اپنی عقیدت و محبت کا اظہار فرمایا، پھر آستانہ حضرت شاہ اکبر داناپوری پر بہار کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دعائیں مانگی ، اس موقع پر حضرت اکبر داناپوری کی تصنیفات کی تقریبِ رونمائی میں بھی شریک رہے ، انہوں نے کہا کہ میرے لیےسعادت کی بات ہے کہ حضرت اکبر داناپوری کی محفل میں شریک ہونے کا موقع ملا وہ بہار کے بڑے صوفی اور انسان دوست بزرگ تھے،ان کی شاعری کا ایک زمانہ قائل ہے، میں پہلے بھی خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ میں حاضری دے چکا ہوں، یہاں امن و محبت اور انسان کو انسان بنانے کی تعلیم دی جاتی ہے۔

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *