پٹنہ 07فروری (اے بی این):وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ’سمادھان یاترا‘ کے دوران لکھی سرائے اور شیخ پورہ ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔
مونگیر سے لکھی سرائے ضلع آتے ہوئے وزیر اعلیٰ سوریہ گڑھ بلاک کے امرپور بھڑہا پہنچے اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے بعد ہلسی بلاک کے شیوسونا گاؤں میں گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کا معائنہ کیا۔ وہاں میٹریل ٹیسٹنگ، ایویلیوایشن لیب، ورکشاپ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود طلباء سے پڑھائی کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے وہاں کے انتظامات کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تفصیلی جانکاری دی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ آڈیٹوریم گئے جہاں طلباء اور طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پورے احاطہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ عمارت اچھی طرح سے تعمیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تمام انتظامات کو بہتر رکھیں تاکہ طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کے سامنے پنڈال میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو علامتی چیک دئیے۔ انہوں نے وہاں موجود مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے شیوسونا گاؤں میں بنائے گئے تالاب کو جیویکا دیدیوں کے حوالے کیا۔ جیویکا و مشن ڈائرکٹر جل جیون ہریالی مہم مسٹر رہول کمار نے وزیر اعلیٰ کو جیویکا کے ذریعہ وہاں مچھلی پالنے کے بارے میں جانکاری دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تالاب کے اردگرد بھی اچھا راستہ بنایا جائے تاکہ لوگ وہاں گھوم سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے گاؤں میں بنائے گئے دوسرے تالاب کا بھی معائنہ کیا اور اسے صاف رکھنے کی ہدایت دی۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے شیخ پورہ ضلع کے شیخ پورہ بلاک میں مہسار میں مختلف متعدد منصوبوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے گاؤں میں جا کر لوگوں سے بات کی اور ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے جل جیون ہریالی مہم کے تحت تیار کردہ مہسار تالاب کو دیکھا اور اس میں مچھلیاں چھوڑیں۔ گاؤں کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے محکمہ زراعت کے اسٹال کا معائنہ کیا جہاں آرگینک کھیتی کرنے والے کسانوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنی مصنوعات دکھائیں اور اپنے مسائل بھی بتائے، وزیر اعلیٰ نے انہیں حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر دیدی کی لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔ اس کے بعد انہوں نے آدرش آنگن واڑی سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے وہاں کے لڑکوں اور لڑکیوں سے بھی بات کی۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کے ذریعہ تیار کردہ مختلف مصنوعات کو دیکھا اور جیویکا دیدیوں سے بات کی۔ جیویکا دیدیوں نے گیت گا کر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا اور ان کی ستائش کی۔ ’ستت جیوکوپارجن منصوبہ‘ کے تحت 682 سیلف ہیلپ گروپ کو 16 کروڑ 11 لاکھ کے علامتی چیک دیے گئے۔ گاؤں کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے گاؤں والوں کے ذریعہ چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے جمال پور بلاک کے گلال پور میں سوختہ واٹر مینجمنٹ یونٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ’پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹ‘ کا ربن کاٹ کر اور تختی کی نقاب کر کے افتتاح کیا اور وہاں پلاسٹک کترن مشین کو اسٹارٹ کر کے اس کے کام کے طریقہ کار کو دیکھا۔ وزیر اعلیٰ نے کمبل مینوفیکچرنگ یونٹ کا فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا۔ انہوں نے ضلعی صنعتی فروغ اسکیم کے تحت پال ہینڈلوبنکر ایسوسی ایشن کے لوگوں سے ملاقات کی اور جیویکا سیلف ہیلپ گروپ کو 4 لاکھ 12 ہزار روپے کا علامتی چیک پیش دیا۔ انہوں نے ’وزیر اعلیٰ ایس سی ، ایس ٹی اُدھمی اسکیم‘ کے تحت چنے اور گندم کی چوکر والا آٹا ، ستو کی مالی اعانت سے چلنے والے ایس کے انٹرپرائزز کا افتتاح کیا۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے آدرش آنگن واڑی سنٹر منگرا کا معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور بچوں ،بچیوںسے بات کی۔ وہاں حمل کے دوران ہیلتھ چیک اپ سنٹر اور نیوٹریشن انفارمیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے گودبھرائی کے بعدانہ پراشن(بچے کوپہلی مرتبہ دانہ کھلانا)کی شروعات کی۔ وزیر اعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ کے استفادہ کنندگان کوعلامتی چیک دیئے گئے۔ مختلف محکموں کے ذریعہ لگا ئی گئی نیرا کی مصنوعات، بانس کی مصنوعات، سکھوا بھوجپترکی مصنوعات سمیت دیگر مصنوعات کے اسٹال کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ’وزیر اعلیٰ رہائش منصوبہ‘ کے استفادہ کنندگان کو چابیاں سونپیں اور وزیر اعلیٰ اسٹوڈنٹ حوصلہ افزارمنصوبہ اوروزیر اعلیٰ کنیااتھان منصوبہ، مسلم طلاق شدہ/ چھوڑی ہوئی امدادی اسکیم کے استفادہ کنندگان کو علامتی چیک دیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی سنیٹر کم ورک شیڈ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے منگرا پوکھر میں واقع سدھی تالاب کا معائنہ کیا اور اس میں مچھلی چھوڑی اور تالاب کی منتقلی کا لیٹر جیویکا دیدیوں کو سونپا۔