فتاویٰ علماء ہند مولانا انیس الرحمن قاسمی کی علمی کمالات،فقہی تعلیمات و تحقیقات کا نادر مجموعہ:مشہود الرحمن جمالی

پھلواری شریف9/فروری(پریس ریلیز)
مدرسہ امدادالاسلام میرٹھ(اترپردیش)کا ایک موقر وفد حضرت مولانامفتی عبد الحمید قاسمی صاحب خلیفہ اجل حضرت اقدس مولانا پیر فقیر ذوالفقار صاحب وحضرت مولاناسالم قاسمی صاحب ستارا مہاراشٹرا وخلیفہ حضرت مولانا محفوظ الرحمن شاہین جمالی صاحب،ناظم وبانی جامعہ عائشہ للبنات آجرہ کولہاپور مقیم حال جامع مسجد مرکزستارہ مہاراشٹراکی قیادت میں آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی دفتر پھلواری شریف تشریف لائے،اس موقع پرحضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدرآل انڈیا ملی کونسل نے”فتاویٰ علماء ہند“ کی بیس جلدیں بطور ہدیہ پیش فرمایا۔فتاویٰ علماء ہند کا مطالعہ کرنے کے بعدانجینئرحضرت مولانا مشہود الرحمن شاہین جمالی جانشین حضرت مولانامحفوظ الرحمن شاہین جمالی وناظم اعلیٰ مدرسہ امدادالاسلا م وچیئرمین المعہد المجید میرٹھ نے کہاکہ مشفق چچاحضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی مرتب ”فتاوی علماء ہند“ کی عنایت بے غایت سے فتاویٰ علماء ہند کی مطبوعہ بیس جلدیں نظر نواز ہوئیں،جوچچا محترم حضرت مولانا کی علمی کمالات،فقہی تعلیمات اور بصیرت افروز تحقیقات کانادر مجموعہ ہے۔علاوہ ازیں اس مجموعہ پر ہندوستان وپاکستان کے قابل قدر ولائق اقتداء حضرات اہل علم کی تقریظات اورتصدیقات ’فتاویٰ علماء ہند“کے اعتماد واعتباراوراس کولائق تحسین وتبریک بنانے میں اپنا گہر ا کرداراداکررہی ہیں۔
جب کہ حضرت مولانامفتی عبد الحمید قاسمی صاحب خلیفہ اجل حضرت اقدس مولانا پیرفقیر ذوالفقار صاحب نے کہا کہ مجھے یہ جان کرخوشی ومسرت ہے کہ ہمارے کرم فرمااوربزرگ مولاناانیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل کواللہ تعالیٰ نے فتاویٰ علماء ہند کی تالیف کے لیے قبول فرمایااورتوفیق سے بھی نوازا۔مولانا نے ہندوستان وپاکستان کے مختلف دارالافتاء سے شائع چالیس سے زائد کتابوں کے مجموعوں میں منتشر جزئیات کویک جاجمع فرما کراس مجموعہ کو مرتب کیاہے،اس کی خوبی یہ ہے کہ اس میں مختلف جزئیات کواس کے مأخذسے من وعن نقل کرنے کے ساتھ عناوین کوبہتراورمختصرکرتے ہوئے زبان ولغت کے جدیداسلوب میں تحریرکیاہے،اس طرح نئی نسل کے لیے اپنے بزرگوں کی خدمات سے استفادہ اورآسان ہوجائے گا۔مولانا کو اللہ جل شانہ اس کا بہتر بدلہ عطافرمائے اوران کے سایہ کو تادیر قائم فرمائے۔(آمین)اس موقر وفد میں حاجی سراج احمدملا،ستارا مہاراشٹرامنظورنظر حضرت مولانا محفوظ الرحمن شاہین جمالی،ایم ڈی جے ہند ہوٹل ستارا مہاراشٹرا۔قاری مقصود الحسن شرولی کولہاپور،مہاراشٹرا۔ شامل تھے۔اخیر میں حضرت مولانامفتی عبد الحمید قاسمی صاحب نے فتاویٰ علماء ہند کی مقبولیت کے لیے دعا کرائی۔
آج حضرت مولانا محمد مظاہر صاحب سابق پرنسپل مدرسہ احمدیہ ابابکر پور،ویشالی بھی آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی دفتر پھلواری شریف تشریف لائے۔اس موقع پر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مرتب ”فتاویٰ علماء ہند“کی علمی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانا انیس الرحمن قاسمی کوجزائے خیردے کہ انہوں نے فتاویٰ علماء ہند جیسی کتاب مرتب کی اوراللہ تعالیٰ ان سے مزید علمی خدمات لے۔

 

About awazebihar

Check Also

برج بھوشن کی حمایت میں اترے اجودھیا کے سنت

اجودھیا:29مئی(یواین آئی) اجودھیا کے سنتوں نے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ریسلر فیڈریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *