Breaking News

وزیراعلیٰ امور اور بائیسا کی بھی ترقی کریں:اخترالایمان

پٹنہ (اے بی این)وزیراعلیٰ نتیش کمار ان دنوں سمادھان یاترا کے تحت ضلعوں میں جاکر معائنہ کررہے ہیں۔ جمعہ کو نتیش کمار اس یاترا کے تحت پورنیہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سے قبل اے آئی ایم آئی ایم رکن اسمبلی اختر الایمان نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقے امور میں آنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے میں بھی آئیے یہاں اندھیراہے یہاں بھی روشنی جلائیے۔نتیش کمار کو دعوت دیتے وقت وہ شاعر بن گئے۔ شاعرنہ انداز میں اختر الایمان نے کہاکہ نتیش کمار سیمانچل آرہے ہیں اور پورنیہ میں سمادھان یاترا کے تحت ان کا دورہ ہے۔ ایسی اطلاع ملی ہے۔ ہم تہہ دل سے آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’کیا وعدہ وفا کچھ تو بتا،مہمان جو آنے والے ہیں،کلیاں نہ بچھا تو راہوں میں، ہم پلکے بچھانے والے ہیں‘‘ رکن اسمبلی اختر الایمان نے کہا کہ نتیش کمار پورنیہ کے مغربی علاقوں کے دورہ پر جارہے ہیں۔ ہم آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ جہاں پہلے سے روشنی ہے وہاں چراغ جلانے سے کیافائدہ۔ اندھیرے میں کوئی چراغ جلائو تو بات بنے۔
اختر الایمان نے کہا کہ پورنیہ میں اگر مسائل سے گھرا کوئی علاقہ ہے تو وہ امنور اور بائساہے۔ وہاں کے بے گھر لوگ،وہاں کی کٹی ہوئی بستیاں، وہاں کے ٹوٹتے ہوئے پل، وہاں کے لوگوں کو آپ سے کافی امید ہے۔ کاش آپ وہاں کا دورہ کرتے تو وہاں کی سرزمین پر کچھ انقلاب پیدا ہوتا۔ اپنے ویڈیو میں اختر الایمان نے ڈاکٹر کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ جب بھی کوئی اسپتال پہنچتاہے تو سب سے پہلے اس نازک مریض کو ڈاکٹر ہی دیکھتے ہیں۔ ماں اپنے سبھی بچوں سے محبت کرتی ہے۔ لیکن جو بچہ بیمار ہوتاہے اس کے سر پر ہاتھ رکھتی ہے۔ امید ہے کہ آپ آئیں گے تو امور اوربائیسا جائیں گے۔انصاف ملے گا۔ آپ انصاف کے ساتھ ترقی کا دعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ ہیں۔

About awazebihar

Check Also

نابالغ سے شادی کے بعد دو دنوں تک عصمت دری کرتا رہا، پولیس نے کیا گرفتار

پٹنہ: پٹنہ جنکشن سے نابالغ لڑکی کے اغوا کیس میں پٹنہ پولس نے بڑا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *