انتخابی سال میں ملک انتخابی موڈ میں جارہا ہے

پٹنہ (اے بی این) حکومت اور عوام کے درمیان سیدھی بات چیت کرنے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر جدیو کے ریاستی دفتر میں ہونے والے ’کارکنان کے دربار میں معزز وزراء ‘پروگرام میں جمعہ کو عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری شامل ہوئے اور مختلف حلقوں سے آئے لوگوں کے مسائل کو سن کر ان کاحل کیا اور ضرورت کے مطابق متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری ارون کمار سنگھ بھی موجود رہے۔ کارکنان کے دربار میں معزز وزراء پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اشوک چودھری نے کہا کہ ایک سال میں انتخاب ہونے والاہے۔ انتخابی سال میں ملک انتخابی موڈ میں جارہا ہے۔ سب لوگ پالیٹیکل اکیٹیویٹی کریں گے ہی۔ آر سی پی سنگھ مرکزی وزیر رہے ہیں وہ نالندہ، چھپرہ میں ، کرناٹک اور چننئی میں کہیں بھی میٹنگ کرنے کو آزاد ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ضلع میں پہلے نریندر مودی یاچراغ پاسوان نہیں گئے ہیں۔ نالندہ میں ہر کوئی انتخاب میں جاتا ہے لیکن ہر بار شکست کھاکر واپس آتا ہے۔ آر سی پی سنگھ بہار بدلاؤ ریلی کررہے ہیں تو 17 سال میں وہی تو سب کچھ کئے ہیں۔ اپنے ہی کئے ہوئے کا کیا بدلاؤ کریں گے۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں وزیر اشوک چودھری نے کہا کہ رادھا چرن سیٹھ کو لگتا ہے کہ ہمارے ساتھ ناجائز کیاجارہا ہے تو وہ اپنا ڈیفینس لیں گے اور ہم لوگ دیکھیں گے۔ وہ جب ہم لوگوں کےساتھ آئے تھے تو اس وقت بھاجپا بھی ہمارے ساتھ تھی۔ رادھا چرن ساہ کی تشہیر میں بھاجپا کے لوگ بھی گئے تھے۔ منگل پانڈے ہمارے ہی ساتھ گئے تھے۔ بھاجپا کے لوگ بے تکی بات کرتے ہیں۔ عمارت تعمیرات کے وزیر نے کہا کہ لوگوں کااعتماد وزیر اعلیٰ نتیش کمار میں ہے۔ ان کو ڈیمولائزڈ کرنے کی کوشش میں ان کے خلاف کوئی آدمی غلط الفاظ کااستعمال کرے گا تو ہم لوگ اس کے خلاف کھڑے ہونگے ہی۔ گھر میں گارجین کے خلاف کوئی کچھ بولے گا تو اس بال بچے بولنے والے کے خلاف کیوں ہیں کھڑے ہونگے۔ میری زندگی میں بہت سارے لوگ آئے اور آنے والی زندگی میں بھی بہت لوگ آئیں گے۔
اپنی سیاسی زندگی میں میں اپنا کام کرنے اور جو ذمہ داری ملی ہے اس کی ادائیگی میں پورے طورپر لگا رہتاہوں۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *