پٹنہ (اے بی این ) آج گیان بھون واقع میٹنگ ہال میں نائب وزیر اعلیٰ و وزیر صحت تیجسوی پرساد یادو نے ماس ، ڈرگس ایڈمنسٹریشن پروگرام کاآغاز کرتے ہوئے اور خود پھلیریا خاتمہ دواؤں کااستعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’طبقات کی حصہ داری سے بہار ریاست سے پھلیریا مرض کا خاتمہ یقینی ہوگا۔ ہم سب پھلیریا مرض کے خاتمہ کیلئے سرگرمی کےساتھ مل کر کام کریں اور ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کریں۔ ‘ اس موقع پر موجود دیگر افسران اور ہال میں موجود مساہمین نے بھی پھلیریا خاتمہ دواؤں کا استعمال کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سماج کو پھلیریا اور ہاتھی پاؤں مرض سے بچانے کیلئے ریاست کے وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں حکومت بہار کے ذریعہ آج سے پھلریا خاتمہ پروگرام کے تحت 8 اضلاع اورنگ آباد، ارول، بیگوسرائے، مظفرپور، سارن، شیخ پورہ،شیوہر اور ویشالی کے چنندہ بلاکوں میں تین دوا یعنی البینڈازون، ڈی ای سی اور آئیور میکن کے ساتھ اور 16 اضلاع بانکا، بھاگلپور، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، گیا، گوپال گنج، جموئی، جہان آباد، کیمور، کٹیہار، کھگڑیا، مونگیر، سہرسہ، سیتامڑھی، سیوان، اور سپول کے چنندہ بلاکوں میں دو دوا یعنی الوینڈا زون اور ڈی ای سی کے ساتھ ماس ڈرگس ایڈمنسٹریشن مہم چلائی جارہی ہے۔ اس دوران ٹرینڈ صحت ملازمین کے ذریعہ سماج کے سبھی مستفضین کو گھر گھر جاکر مفت پھلیریا خاتمہ دوائیاں اپنے سامنے کھلائیں جائیں گے۔ یہ دوائیں پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے ہر گاؤں کے آخری کنارے تک رہنے والی آبادی تک دواؤں کی دستیابی اور اس کیلئے ضروری انسانی وسائل یقینی بنانا چاہئے۔ ریاست کے صحت سکریٹری کے سنتھل کمار نے کہا کہ ایم ڈی اے کے کامیاب نفاذ کیلئے 24 اضلاع میں ہدف کردہ مستفضین کیلئے دواؤں کی دستیابی ضروری انسانی وسائل، اور دیگر ضروریات کی تلافی کی جاتی ہے اور پروگرام کے بعد روزانہ اس کے تحت ہونے والے کام کاج کا گہرائی سے جائزہ لیاجائے گاتاکہ کسی بھی طرح کی کمی رہنے نہ پائے۔ پروگرام میں دواؤں کی تقسیم ہرگز نہیں کی جائے گی اور سبھی مستفضین کو صحت ملازمین کے سامنے ہی دواؤں کااستعمال کروایا جائے گا۔ صحت سکریٹری کے سنتھل کمار نے کہا کہ ایم ڈی اے کے کامیاب نفاذ کے لئے 24 اضلاع میں ہدف کردہ مستفذین کیلئے دوا کی دستیابی ، ضروری انسانی وسائل اور دیگر ضروریات پوری کی جاچکی ہیں، صحت سکریٹری و اکزیکیوٹیو ڈائریکٹر اسٹیٹ ہیلتھ سوسائیٹی سنجئے کمار سنگھ نے بتایا کہ پھلیریا اور ہاتھی پاؤں سنگین بیماری ہے۔
یہ مرض جراثیم والے مچھڑ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ بل اور ملینڈا گیٹس کنٹری لیڈ ڈاکٹر بھوپیندر تریپاٹھی نے مشورہ دیا کہ سوشل موبی لائزیشن کے توسط سے لوگوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے بیدار کیاجائے ۔
