فرقہ پرست طاقتوں کے ذریعہ ہماری تہذیب وشناخت پر فکری یلغار کی جا رہی ہے

دربھنگہ، 10/فروری (ابوحذیفہ) وفدامارت شرعیہ کااجلاس گھنشیام پورعلی بلاک میں جاری 9فروری2023دربھنگہ،امارت شرعیہ کادعوتی وفد حضرت امیرشریعت مولانااحمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی ہدایت پر 4فروری کونائب قاضی شریعت مولانامفتی وصی احمدقاسمی کی قیادت میں ضلع دربھنگہ کے گھنشیام پوراورعلی نگربلاک پہونچا، مولانامحمدنصیرالدین مظاہری مولاناابوشاہدقاسمی مولانانظرالباری قاسمی مولاناشعیب عالم حافظ عمیر شامل وفدہیں،گھنشیام پوربلاک کےپالی،اسماپونی، گنون پرّی، مہتوار،لیل پور،اَسکول، پوہدی میں اجلاس منعقدکیا گیاآج روپش پور میں منعقدہوا قائد وفد مفتی وصی احمدقاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈنے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا بنیادی دینی تعلیم کے فروغ ، معیاری عصری تعلیم گاہوں کے قیام کی تحریک امارت شرعیہ نے شروع کی جوالحَمْدُ ِلله بڑی تیزی کےساتھ جاری ہےاس تحریک کی آواز پورے ملک میں سنی جارہی ہے جس کے خوش آئند اثرات ہر چہار سو محسوس کیے جا سکتے ہیں ۔ اس سے ملک بھر کے عوام و خواص کو ان عناوین پر کام کرنے میں بڑی رہنمائی ملی ہے ، اور حالات کے پیش نظر ترجیحی کاموں کا ایک معیاری نہج بھی میسر آیا ہے ، مکاتب کے قیام،اور سی بی ایس ای کی طرز پر اسکول کھولنے کے لیے ہر ضلع میں کوشش کی جارہی ہیں۔ ہمیں اورآپ کوبیدارہوناہوگا انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کے ذریعہ ہماری تہذیب وشناخت پر فکری یلغار کی جا رہی ہے،اس کا سامنا کرنے اور اس سے اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیے امار ت شرعیہ کی اس تعلیمی تحریک کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، امار ت شرعیہ نے نظام تعلیم کا جو جامع منصوبہ اور طریقہ کار پیش کیا ہے وہ بہت ہی کار آمد ہے اس کو ضلع سے لے کر بلاک ، پنچایت، گاؤں اور گھر گھر تک پہونچانے کے لیے منظم حکمت عملی تیار کی گئی ہے،ہمیں سمجھ لیناچاہیئے کہ دینی مکاتب کا مضبوط نظام ہی ہمارے بچوں کو دین اور ایمان کے ساتھ جوڑے رکھنے کاا ہم ذریعہ ہے ،بنیا دی دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کا واحد راستہ ہےکہ مکاتب کاجال ہرگاؤں میں بچھادیاجائےمسلمان کوہر گاؤں اور آبادی میں مکاتب کا خود کفیل نظام قائم کرنے کے لیے آگے آناوقت کی ضرورت ہے ،مساجد کے اندر اور مساجد سے الگ مکاتب قائم کیے جائیں، ہمارے معاشرہ کا کوئی بچہ یا بچی بنیادی ضروری تعلیم سے نا آشنا نہ رہ جائے اس کی بھر پور سعی کی جائے جدید عصری معیاری تعلیمی ادارہ،اور تقابلی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کوچنگ سنٹرز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،سرمایہ دار لوگ اس میں سرمایہ کاری کر یں اس کے اندر خدمت بھی ہے ، قوم کی ترقی بھی ہے اور دنیا کا بھی نفع ہے۔جناب مولانامحمدنصیر الدین مظاہری امارت شرعیہ پٹنہ نےکہاکہ ملت اسلامیہ کاہرفرد اپنی ذمہ داری کااحساس اپنے اندربیدارکرے،آج مسلمان ہر معاملہ میں بےتوجہی کاشکار ہوگیا ہے،اکابراہل اللہ کی کتابیں اورتاریخ اسلام کامطالعہ کرنے سےکام میں آسانی ہوگی لیکن ایک بڑی حقیقت ہےکہ آج ہم اورہماری نسل اردوزبان سے ناواقف ہوتی جارہی ہےجبکہ اردو زبان ہماری مادری زبان ہےاورہماری تہذیب و ثقافت کی علامت ہے۔ ہماری دینی و ملی سرمایہ کا علمی محافظ ہے ، لیکن افسوس آہستہ آہستہ ہمارے ملی تشخص کو ختم کرنے کی منظم سازش رچی جا رہی ہے ، اور دانستہ نا دانستہ ہم خود بھی اس عمل میں اغیار کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، ہم ارادہ کریں کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے خود آگے بڑھیں گے اردو پڑھیں گے،لکھیں گے ، اپنے بچے اور بچیوں کو بھی پڑھائیں گے اور لکھائیں گے ، معاشرہ میں اردو اخبارات اور لٹریچر پڑھنے کا ماحول بنائیں گے۔ مولاناابو شاہدقاسمی نے کہا کہ بحیثیت مومن ہمیں اللہ کی مرضی پرراضی رہنا چاہیئےے،شریعت اسلامی کےہرقانون پرعمل کرناکامیابی کیلئےضروری ہےہم محاسبہ کریں کہ کیاوجہ ہے کہ ہرموڑپرہم پریشان ہیں ہم نے سوچناغورکرناچھوڑدیاہے اوراپنی دنیامیں مگن ہیں اللہ تعالیٰ سےدعا ٕکریں کہ ہمیں سیدھی راہ پرچلنے کی توفیق عنایت فرمائےاجلاس عام سےجناب مفتی نظرالباری قاسمی صدربلاک کمیٹی وجناب مولاناشعیب عالم قاسمی مبلغ امارت شرعیہ نےخطاب کیا حافظ عمیراشاعتی مبلغ امارت شرعیہ نےانتظام وانصرام کی ذمہ بحسن وخوبی انجام دی

 

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *