• وزیراعلی نے سات عزائم کے تحت کئی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

پٹنہ، 10 فروری(اے بی این ) وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج ‘سمادھان یاترا کے دوران پورنیہ ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پورنیہ ضلع کے قصبہ بلاک کے تحت سبدل پور پنچایت کے ڈھولبجا گاؤں کا دورہ کیا اور سات نشچے یوجنا اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کے تحت کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکمے کے افسران کو انہیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے مدرسہ ریاض العلوم، اسلام پور سبدل پور، ڈھولبجا کا دورہ کیا اور وہاں زیر تعلیم طلباء سے بات کی۔طلباء نے وزیر اعلیٰ کو مدرسہ میں دستیاب تعلیم اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مدرسہ کی طالبات نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر استقبالیہ گیت پیش کیا۔ اس کے ساتھ شراب نوشی سے ہونے والے نقصانات پر مبنی گانا بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس دوران مقامی عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران گاؤں والوں نے مختلف مقامات پر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پورنیہ کلکٹریٹ کے احاطے میں محکمہ زراعت، محکمہ تعلیم اور سماجی بہبود سمیت دیگر محکموں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف منسٹر معذورایمپاورمنٹ اسٹوڈنٹ اسکیم کے تحت وزیر اعلیٰ نے معذور ں کو بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلوں کی چابیاں دیں۔ نمائش کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری خواہش رہی ہے کہ ہر ہندوستانی کی تھالی میں بہار کی ڈش رہے۔ اسے آگے لے جانے کے لیے یہاں کام ہو رہا ہے، میں اس کی وجہ سے خوش ہوں۔ آپ جو بھی مصنوعات تیار کر رہے ہیں اور باہر سپلائی کر رہے ہیں، آپ اس پر پورنیہ کے ساتھ ساتھ بہار کا ذکر ضرور کریں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ یہ پروڈکٹ بہار کے پورنیہ ضلع میں تیار کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے ریموٹ کے ذریعے محکمہ جیل کے تحت سنٹرل جیل، پورنیہ میں 30 گنجائش والی خواتین وارڈنز بیرک کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ اقلیتی فلاح کے تحت ڈگروا بلاک میں سدبھاونا منڈپ عمارت کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے پورنیہ ضلع ہیڈکوارٹر میں کوآپریٹیو محکمہ کے تحت کوآپریٹوبھون کے تعمیراتی کام کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔محکمہ زراعت کے تحت وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹ کمپلیکس گلاب باغ، پورنیہ کی جدید کاری کے کام کا سنگ بنیاد رکھا، جس کی لاگت 1159.10 روپے ہوگی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے تحت پورنیہ میں اڈمنسٹریٹیو سروس کے افسران کے لئے عمارت کی تعمیر کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا۔آفات مینجمنٹ محکمہ کے تحت، انہوں نے ضلع پورنیہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس سہولت کم ٹریننگ سینٹر کی عمارت کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ سماجی بہبود کے تحت پورنیا ضلع ہیڈکوارٹر میں 100 بستروں پر مشتمل اولڈ ایج ہوم کی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ، وزیر اعلیٰ نے ایس سی /ایس ٹی محکمے کے تحت 100 مکانات کی گنجائش والے شیڈولڈ ٹرائب ویلفیئر ہاسٹل (بیدیا ناتھ ہاسٹل پورنیا کے احاطے میں) کا افتتاح کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے محکمہ لیبروسائل کے تحت انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بایسی کی انتظامی عمارت، ورکشاپ کی عمارت، اسٹاف ہاسٹل، کینٹین بلاک، پرنسپل اور وائس پرنسپل کی رہائش گاہ، چہاردیواری اور اپروچ روڈ سمیت دیگر کاموں کا بھی وزیر اعلی نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر آبی وسائل و اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، خوراک و صارفین تحفظ کی وزیرمسز لیشی سنگھ، مویشی و ماہی پروری کے وزیر جناب آفاق عالم، رکن پارلیمنٹ جناب سنتوش کمار، رکن اسمبلی مسز بیما بھارتی، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ،وزیر اعلی کے کے سکریٹری جناب انوپم کمار، کمشنر پورنیا ڈویژن مسٹر منوج کمار،انسپکٹر جنرل آف پولیس پورنیہ سیکٹر مسٹر سریش پرساد چودھری، ڈی ایم پورنیہ مسٹر سہرش بھگت، ایس پی پورنیہ مسٹر عامر جاوید اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *