میٹرک کا امتحان 14 سے 22 فروری تک

 

سمستی پور (زکی احمد)

میٹرک کے امتحان کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے وی سی کے ذریعے منسلک تمام عہدیداروں، سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور مجسٹریٹس کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ ضلع میں میٹرک کے لیے سمستی پور صدر سب ڈویژن میں 34، روسرا سب ڈویژن میں 18، دل سنگھ سرائے سب ڈویژن میں 10 اور پٹوری سب ڈویژن میں 8 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ امتحان 14 فروری 2023 سے 22 فروری 2023 تک دونوں شفٹوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک اور دوسری شفٹ کا امتحان دوپہر 1:45 سے شام 5:00 بجے تک لیا جائے گا۔ اس امتحان میں ضلع کے کل 70 امتحانی مراکز پر 210 سٹیٹک مجسٹریٹس، 20 پٹرولنگ مجسٹریٹس، 10 زونل اور 6 سپر زونل مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا ہے۔

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *