????????????????????????????????????

وزیر اعلیٰ نے ‘سمادھان یاترا کے دوران بھاگلپور ضلع میں ترقیاتی اسکیموں کا جائیزہ لیا، مسائل کو حل کرنے کے لیے افسران کو ہدایات

 

پٹنہ، 11 فروری،(اے بی این )وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج ‘سمادھان یاترا کے دوران بھاگلپور ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ نے بھاگلپورعلی گنج میں بہار اسپننگ مل کمپلیکس میں واقع ‘وریہد آشرے استھل ‘ کی چھت پر بریڈا کے ذریعے نصب کردہ گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بھاگلپور ضلع کے تحت نو تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ گیسٹ ہاؤس، چیف منسٹر اسپورٹس ڈیولیپنٹ کے تحت کھیلوں کی عمارت-کم-جمنازیم اورچیف منسٹر چائلڈ شیلٹر ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت200رہائش کی گنجائش والے بڑے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے بڑے شیلٹر ہوم بھاگلپور کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ڈیجیٹل سنٹر، کثیر المقاصد ہال اور دفتر وغیرہ کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے آرٹ میں دلچسپی رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی طرف سے بنائی گئی آرٹ ورک اور پینٹنگ سے متعلق نمائش کا بھی معائینہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے میگا شیلٹر کے احاطے میں مختلف معذور افراد کو بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلوں کی چابیاں سونپیں۔ وزیر اعلیٰ نے بڑے شیلٹر کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر CIPET (سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی) کی زیر عمارت کا معائنہ کیا۔ اس دوران محکمہ صنعت کے پرنسپل سکریٹری جناب سندیپ پاونڈرک نے اپنے ڈرافٹ کے ذریعے زیر تعمیر سی آئی پی ای ٹی عمارت کی پیشرفت کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تفصیلی جانکاری دی۔ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی آئی پی ای ٹی کی عمارت کو صحیح طریقے سے بنایا جائے۔ 50 سال پرانی عمارت کو یہاں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ انٹرپرینیور اسکیم کے تحت بھاگلپور ضلع کے کل 61 مستفیدین کو واجب الادا رقم سے متعلق چیک دیا۔

وزیر اعلیٰ نے بھاگلپور ضلع کے تحت جگدیش پور بلاک کے کھیری بند پنچایت میں واقع گنیش پور ٹنپولیا گاؤں کا دورہ کیا اور مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے خوشی جیویکا ویمن سلائی پروڈیوسر گروپ کے زیر انتظام سلائی ٹریننگ سنٹر کامعائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کو ای رکشہ کی چابی دی۔ وزیر اعلیٰ نے 1795 جیویکا سیلف ہیلپ گروپس کو مختلف بینکوں کی طرف سے فراہم کردہ قرض سے متعلق 79 کروڑ روپے کا چیک اور جیویکا پروجیکٹ کی جانب سے کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت دستیاب فنڈز اور شاپنگ کمپلیکس کی چابیاں حوالے کیں۔ بہار زرعی یونیورسٹی، صبور، جیویکا دیدیی کی نرسری کا بھی وزیراعلی نے معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ کی آمد پر جیویکا دیدیوں نے استقبالیہ گیت اور شراب بندی کی حمایت میں نغمہ پیش کیا۔ جیویکا دیدیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مطالبے پرشراب بندی سال 2016 میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس لیے گڑبڑ کرنے والوں کو سمجھائیں۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں اور ضرورت پڑنے پر حکام کو اطلاع دیں۔ وزیر اعلیٰ نے آنگن واڑی سنٹر کا جائیزہ لیا اور بچوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات اور تعلیم کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے آرگینک کوریڈور اسکیم کے تحت محکمہ زراعت کی جانب سے تیار کردہ ادویاتی پودوں، تیار کردہ سبزیوں اور دیگر مصنوعات سے لیس نمائش کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکو پارجن اسکیم کے تحت کاروباری تنوع کے لیے 943 نشانزد خاندانوں کو 2 کروڑ 3 لاکھ 56 ہزار روپے کا علامتی چیک دیا۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا گروپ سے تعلق رکھنے والے 300 خاندانوں کو وزیر اعلیٰ باغبانی مشن کے تحت ملنے والی گرانٹ سے متعلق 1 کروڑ 17 ہزار روپے کا علامتی چیک جیویکا دیدی کو سونپا۔ وزیر اعلیٰ نے سات نشچے-2 کے تحت ہر کھیت تک آبپاشی کا پانی منصوبہ کے تحت 30 فٹ تک 24 کنکریٹ چیک ڈیموں کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے تلکامانجھی چوک میں شہید تلکمانجھی کے مجسمہ پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تلکا مانجھی (مرمو) قبائلی سوسر بیسی بھاگلپور کے زیر اہتمام تلکا مانجھی جینتی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں قبائلی فنکاروں کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں سے بات کی اور ان کے مسائل سنے اور متعلقہ محکمے کے افسران کو انہیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ کو مقامی عوامی نمائندوں،لیڈران اور ضلعی انتظامیہ نے خیرمقدم کیا۔
دورے کے دوران گاؤں والوں نے مختلف مقامات پر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آبی وسائل و اطلاعات اور تعلقات عامہ کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری، وزیر زراعت اور بھاگلپور ضلع کے انچارج وزیر جناب کمار سروجیت، ایم پی جناب اجے کمار منڈل، ایم ایل اے جناب للت نارائن منڈل، ایم ایل اے مسٹر اجیت شرما، ایم ایل سی مسٹر وجے کمار سنگھ، چیف سکریٹری مسٹر عامر سبحانی، ڈائرکٹر جنرل آف پولس مسٹر آر ایس بھٹی، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، چیف منسٹر کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، سکریٹری سماجی بہبود مسٹر پریم سنگھ مینا، سکریٹری عمارت تعمیرات محکمہ مسٹر کمار روی، سکریٹری دیہی ترقیات محکمہ مسٹر بالا مروگن ڈی، کمشنر بھاگلپور ڈیویژن مسٹر دیانیدھن پانڈے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بھاگلپور رینج مسٹر وویکانند۔ ،ڈی ایم بھاگلپور مسٹر سبرت کمار سین، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھاگلپور مسٹر آنند کمار اور دیگرسینئر افسران موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

کلاس کے ساتھیوں نے پیٹ پیٹ کر نویں کلاس کے طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ندیم اشرف حاجی پور:ضلع ویشالی کے بدو پور تھانہ کے شیتل پور ککرہاٹا گاؤں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *