وزیر اعلیٰ نے سمادھان یاترا کے دوران جموئی ضلع کی جائزہ میٹنگ کی۔

 

 

پٹنہ، 11فروری (اے بی این) وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے سمادھان یاترا کے دوران جموئی ضلع میں مختلف محکموں کے ذریعہ کئے جارہے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ بھاگلپور ضلع کے رکن پارلیمنٹ/ ارکان اسمبلی / قانون ساز کونسل کے ارکان اور مختلف محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز/ پرنسپل سکریٹریی/ سکریٹریوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں ڈی ایم اونیش کمار سنگھ نے پرزنٹیشن کے ذریعے مختلف محکموں کے ذریعے ضلع میم چلائی جارہی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے ہر گھر میں نل کا پانی، ہر گھر میں پکی گلی اور نالی، بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم، سیلف ہیلپ الاؤنس، ہنر مند یوتھ پروگرام، سات عزام-1 کے تحت ضلع میں تعمیر کی جانے والی عمارتوں کی حیثیت، سینٹر آف ایکسی لینس ، صنعتی تربیتی انسٹی ٹیوٹ میں سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام، ماہی پروری وسائل کی ترقی، وزیر اعلیٰ انٹرپرینیورا سکیم، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی تعلیمی ترقی کے لیے رہائشی اسکول، وزیر اعلیٰ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ہاسٹل کی گرانٹ، چیف منسٹر کنیا اتھان اسکیم، اعلیٰ تعلیم کے لیے خواتین کا فروغ، اقلیتی ہاسٹل اسکیم، اقلیتی مسلم لاوارث/طلاق شدہ خواتین کی امدادی اسکیم، چیف منسٹر اقلیتی روزگار قرض اسکیم، چیف منسٹر پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات ہاسٹل اسکیم، دیگر پسماندہ طبقات۔ ہاسٹل اسکیم، جننائک کرپوری نے ٹھاکر ہاسٹل اسکیم (انتہائی پسماندہ طبقات کے لیئے)ہرکھیت آبپاشی کا پانی سمیت دیگر اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔

ضلع سطح کی میٹنگ میں شامل عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کئے۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو عوامی نمائندوں کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لیے رہائشی اسکولوں کی تعمیر شروع کریں۔ اس کے علاوہ اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی عمارتیں تعمیر ہوئی ہیں ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔ اس علاقے میں بارشیں کم ہیں، ہم خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں، اس سال بھی خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں امداد کی رقم بھیجی گئی۔ سات عزائم-2 کے تحت ہر کھیت کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں۔ پہاڑیوں کے دامن میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کے لیے اقدامات کریں۔ پانی کی بچت کی وجہ سے کاشتکاروں کو آبپاشی کے کام میں سہولت ملے گی، ساتھ ہی زیر زمین پانی کی سطح بھی ٹھیک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جنگل کے علاقے میں سڑک کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہا ہے۔پینے کے پانی ،آبپاشی،سڑک کی تعمیر میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لئے آبی وسائل، چھوٹے آبی وسائل، سڑکوں کی تعمیر، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران مل کر اس علاقے کاایک ساتھ دورہ کریں اور پینے کے پانی، آبپاشی، سڑکوں کی تعمیر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ماہرین سے مشاورے بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے۔ جموئی کے ضلع ڈی ایم مسٹر اونیش کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو مومینٹو ت پیش کرکے استقبال کیا ۔
جائزہ میٹنگ میں عمارت تعمیرات کے وزیر کم جموئی ضلع کے انچارج وزیر جناب اشوک چودھری، آبی وسائل ع اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، قانون ساز کونسل کے رکن اور ارکان اسمبلی ، چیف سکریٹری مسٹر عامرسبحانی، ڈی ۳مسٹر آر ایس بھٹی، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری / پرنسپل سکریٹری / متعلقہ محکموں کے سکریٹری، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، کمشنر مونگیر ڈویژن مسٹر سنجے کمار سنگھ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مونگیر زون مسٹر سنجے کمار، ضلع مجسٹریٹ جموئی مسٹر اونیش کمار سنگھ، پولیس سپرنٹنڈنٹ جموئی مسٹر شوریہ سمن اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

جائزہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سمادھان یاترا کا مقصد اضلاع میں جا کر حکومت کی طرف سے کئے جا رہے کاموں کو دیکھنا اور اس بارے میں جانکاری حاصل کرنا ہے کہ آگے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ دورہ کے دوران لوگوں کی باتیں بھی سنائی دیتی ہیں۔ لوگوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہے تو وہ اس کے حل کے لیے افسران کو ہدایات دیتے ہیں۔ ہر چیز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔ تمام باتوں کو جاننے کے بعد یہ طے ہوتا ہے کہ کون سا کام تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تمام افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ 16 فروری کو سمادھان یاترا کو مکمل کرنے کے بعد ہر جگہ کے مسئلہ کے بارے میں جائزہ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ جو کام ہم کر رہے ہیں اسے جاری رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں جو بھی کرنا ہوگا ہم کریں گے۔ یہاں آبپاشی اور پینے کے پانی کے حوالے سے کچھ مسئلہ ہے، ہم نے اس کے حل کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ ہم نے چار محکموں کے افسران سے بات کی ہے اور انہیں حل کرنے کو کہا ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی کے ہندو مسلم کے حوالے سے دیے گئے بیان پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم ابھی سفر پر ہیں۔ ہمیں ایسے کسی بیان کے بارے میں واقفیت نہیں ہے ۔ ہم ذات مذہب کی سیاست نہیں کرتے۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ ہم نے بہار میں سب کے مفاد میں کام کیا ہے اور آج بھی کر رہے ہیں۔ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہتا ہے۔ ہم نے ایسا کوئی بیان بھی نہیں دیکھا۔

بہار میں کابینہ کی توسیع کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ نائب وزیر اعلیٰ سے لیجئے ۔ اتحاد کی حکومت میں کس پارٹی کے کتنے وزراء ہوں گے یہ طے ہے۔ آگے وہ لوگ آپس میں باتیں کرلیں گے۔ ہم انتظار ہی کر رہے ہیں کہ وہ لوگ جو فیصلہ کریں گے اس پر غور کیا جائے گا۔ ہم سے کانگریس کے لوگوں نے ملاقت کر کے کہا تھا تو ہم نے کہاآپ ان سے بات کرلیجئے ۔
آر جے ڈی سپریمو جناب لالو پرساد یادو کے ہندوستان آنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اب دہلی آرہے ہیں۔ جب انہیں پٹنہ آنا ہوگا، وہ یہاں آئیں گے ا۔ اب وہ صحت مند ہو گیے ہین۔

 

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *