پچ کے ٹیسٹ میں کنگارو فیل،ہندوستان کی تاریخی جیت

ناگپور،11فروری :اسپن گیند باز کی مدد گار وی سی اے اسٹیڈیم کی پچ پر روندر اشون کی قیادت والی جارحانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو اننگ اور 132رنوں سے ہرا کر تاریخی جیت حاصل کی ۔ودربھ کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 177رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستانے ٹھوس بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400رنوں کا اسکور بنایا تھا ۔ پہلی اننگ میں 223رن سے پیچھے رہنے والے آسٹریلیا پر دبدبہ بر قرار رکھتے ہوئے اشون (37رن پانچ وکٹ) اور رویندر جڈیجہ(34رن پر دو وکٹ) نے مہمان بلے بازی کی بخیہ ادھیڑ دی جب کہ محمد شمی(13رن دو وکٹ) اور اکشر پٹیل (چھ رن ایک وکٹ) نے رہی سہی کسر پوری کرتے ہوئے کنگارووَں کے خلاف ہندوستان کو سب سے بڑی جیت حاصل کی ۔ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کا دوسری اننگ میں یہ دوسرا سب سے کم اسکور ہے ۔ اس سے پہلے سات فروری 1981کو آسٹریلیا نے میلبورن کی پچ پر اپنی دوسری پاری میں صرف 83رن بنائے تھے ۔ گندپا وشوناتھ کے شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان کا یہ میچ 59سے جیت حاصل کی تھی جب کہ تین نومبر2004کو ممبئی میں وانکھیڈے اسٹیڈیم پر کنگارو ٹیم ہندوستان کے خلاف 93رن پر ہار گئی تھی اور نزدیکی مقابلے میں ہندوستان کو 13رن سے جیت حاصل کی تھی ۔
اس کا سہرا روی چندرن اشون کو جاتا ہے، جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 31 پانچ وکٹیں حاصل کیں، دوسری اننگز میں آسٹریلیا کو 32.3 اوورز میں صرف 91 رنز پر آؤٹ کر دیا، جس نے اپنی کرشماتی کارکردگی سے ایک بار پھر مخالف ٹیم کو دنگ کر دیا۔ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے جڈیجہ نے دوسری اننگز میں بھی کینگروز کو دہشت زدہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں آسٹریلیا کے سات بلے باز اپنے انفرادی اسکور کو دوہرے ہندسے تک پہنچانے میں ناکام رہے۔ شامی اور اکشر پٹیل نے آسٹریلیا کے لوئر آرڈر کو سمیٹنے کا کام کیا۔اسٹیون اسمتھ (ناٹ آؤٹ 25) نے ہندوستانی حملے کو آخر تک ایک سرے پر تھام لیا۔ وہ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
ہندوستان کی تاریخی جیت میں کپتان روہت شرما (120) کے علاوہ اکشر پٹیل (84) اور رویندرا جڈیجہ (70) نے اہم کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے ہندوستان اپنی پہلی اننگز میں 400 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنا سکا۔
ناگپور کی ٹرن لیتی پچ پر دونوں ٹیموں کی گرنے والی کل 30 وکٹوں میں سے 24 وکٹیں اسپنرز کے حصے میں آئیں۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں جڈیجہ نے پانچ، اشون نے تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ٹوڈ مرفی (124 رنز کے عوض 7 وکٹ) بھارت کی پہلی اننگز کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔22 سالہ وکٹوریہ کے نوجوان نے اپنا ڈیبیو کر کے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

About awazebihar

Check Also

آئی پی ایل میں ہی ڈیوک کے ساتھ پریکٹس شروع کردی تھی: اکشر

پورٹسماؤتھ، 01 مئی (یو این آئی) ہندوستانی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے انکشاف کیا کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *