نو تعمیر شدہ ہاسٹل کی عمارت کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا

پٹنہ، 13 فروری(اے بی این )وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمادھان یاترا کے دوران روہتاس ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے روہتاس ضلع کے تحت ساسارام صدر بلاک کے موکر میں’ گورنمنٹ دیگر پسماندہ طبقات گرلز رہائشی +2 ہائی اسکول’ احاطہ میں نو تعمیر شدہ ہاسٹل کی عمارت کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ ہاسٹل کی نو تعمیر عمارت کے افتتاح کے بعد اس رہائشی اسکول میں طالبات کی رہائش کی گنجائش اب 280 سے بڑھ کر 520 ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہاسٹل کے احاطے میں سنگی دئی پارک کا نام پلیٹ کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جل جیون ہریالی مہم کے تحت بنائے گئے تالاب کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیراعلی نے افسران کو تالاب کے آس پاس پیور بلاکس لگانے کی ہدایت دی، تاکہ لوگوں کو پیدل چلنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گرلس ریذیڈنشیل اسکول کی طالبات نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا، طالبہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے سامنے نشے سے نجات پر مبنی نغمہ پیش کیا گیا، جسے سن کر وزیر اعلیٰ بہت خوش ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے طالبات سے بات چیت کی۔اسکول میں دستیاب سہولیات اور تعلیم کے حوالے سے مکمل معلومات لی۔ وزیر اعلیٰ نے ساسارام صدر بلاک کے سیمرا گاؤں کا دورہ کیا اور سات نشچے منصوبہ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کے تحت کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں سے بات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ محکمے کے افسران کو انہیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔
جیویکا، ڈسٹرکٹ انڈسٹری سنٹر، ضلع اقلیتی فلاح کے دفتر، ضلع رجسٹریشن اورمشاورتی سنٹر، ڈسٹرکٹ سوشل سیکورٹی معذوروں امپاورمنٹ فنڈ سمیت مختلف محکموں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کاوزیراعلی نے معائنہ کیا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدوں سے بھی بات چیت کی۔جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مسلسل روزگار اسکیم سے بہت فائدہ ہوا ہے، شراب بندی کے نفاذ کے بعد خواتین کو ایک نئی زندگی ملی ہے۔ اس کی وجہ سے خانگی تشدختم ہوا ہے اور چاروں طرف امن کا ماحول ہے۔ جیویکا اور شراب بندی کی وجہ سے خواتین کی زندگی بہت خوشگوار ہو گئی ہے۔ غریب خاندانوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ سبھی جیویکا دیدی بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ اپنے کام کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھائیں، حکومت آپ کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ’ستت جیویکوپارجن منصوبہ‘ کے تحت مختلف مدوں میںمجموعی طور پر 1,331مستفیدو ں کو رزگار کے لیے 3کروڑ 49لاکھ4,390کا علامتی چیک اور 8,559 جیویکا سیلف ہیلپ گروپس کو81کرور 32لاگہ روپے کا چیک جیویکا دیدیوں کا دیا۔وزیر اعلیٰ اقلیتی اسٹوڈنٹس پروموشن اسکیم، وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگارقرض اسکیم اور جیویکا سیلف ہیلپ گروپ روہتاس کو علامتی چیک وزیراعلی کے ذریعہ فراہم کیا گیا۔
ایگریکلچر میکانائزیشن اسکیم کے تحت فصل باقیات مینجمنٹ ینتر بنک کی چابی وزیر اعلیٰ نے مستفیدوںکو دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلی اُدھمی منصوبہ کے تحت حکومت کی طرف سے 10 لاکھ روپے کی مالی مدد ان لوگوں کو دی جاتی ہے جو کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس میں 5 لاکھ روپے گرانٹ کے طور پر اور 5 لاکھ روپے بلاسود قرض کے طور پر دیئے جاتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں، اس لیے اس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں۔
مقامی عوامی نمائندوں، لیڈران اور ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران گاؤں والوں نے مختلف مقامات پر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر فینانس، کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر اور روہتاس ضلع کے انچارج جناب اشوک چودھری، پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود کی وزیر محترمہ انیتا دیوی، اقلیتی فلاح کے وزیر جناب محمد زمان خان، پنچایتی راج کے وزیر مسٹر مراری پرساد گوتم، ایم ایل اے مسٹر فتح بہادر سنگھ، ایم ایل اے مسٹر راجیش کمار گپتا، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار۔،
پرنسپل سکریٹری پسماندہ طبقات اور پسماندہ طبقات کی بہبود مسٹر پنکج کمار، عمارت تعمیرات کے سیکریٹری و کمشنر پٹنہ ڈویژن مسٹر کمار روی، سکریٹری درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود مسٹر دیویش سہرا، جیویکا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر و مشن ڈائریکٹر جل- جیون ہریالی مہم مسٹر راہل کمار، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس روہتاس زون مسٹر نوین چندر جھا، ضلع مجسٹریٹ روہتاس مسٹر دھرمیندر کمار، ایس بی روہتاس مسٹر ونیت کمار۔ اور دیگرسینئر افسران موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *