یونیورسٹی کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلئہ خیال کے بعد معزز وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران ضروری اقدامات کی ہدایت دی ۔
پروفیسر محمد عالمگیر
پٹنہ مورخہ ۲۱؍فروری :۔مولانامظہرالحق عربی و فارسی یونیورسٹی، پٹنہ کے وائس چانسلر جناب پروفیسرمحمد عالم گیر نے مورخہ ۲۰ فروری۲۰۲۳ء بروز سوموار وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے میٹھاپور کیمپس میں اکیڈمک ، ایڈمنسٹریٹیواور اکزامینیشن بلاک کے ساتھ دو اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کرا کر یو نیورسٹی کے حوالے کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر موصوف نے اپنی کتاب Dynamics of Bihar Politics کی ایک کاپی بھی معزز وزیر اعلیٰ کو پیش کی۔
اس ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے تعلیمی اور تعمیری پروگراموں کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے کے لئے ایک میمورینڈم(Memorandum) بھی پیش کیا جس میں سرکار کے ذریعہ یونیورسٹی مختص 5.04ایکڑزمین کے علاوہ مزید اراضی کی فراہمی اور یو ۔جی۔سی معیار کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میںوائس چانسلر ، پرووائس چانسلر اور دیگر افسران ک و اساتذہ کے لئے رہائش (Residential Quarter)کی تعمیر کی ضرورت پر وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کرائی۔ اس کے علاوہ معزز وائس چانسلر نے یونیورسٹی میںآٹھ نئے پوسٹ گریجویٹ کورسیزجسکی تجویز محکمہ تعلیم کو ارسال کی جا چکی ہے ان کی منظوری کی بھی درخواست کی ۔ ان میں ہندی ،تاریخ ، سماجیات ، سیاسیات، معاشیات، اقتصادیات ، بین المذاہب اور فقہ اسلامی کے شعبے شامل ہیںساتھ ہی معزز وائس چانسلر نے عظیم مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم دیش بھوشن مولانا مظہرالحق کی قربانیوںاور ان کے اصولوں سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لئے ان کے نام پر ایک میموریل بنانے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا اوراس کی تعمیر میں سرکارکے ذریعہ مالی امداد کی بھی درخواست کی ۔
مذکورہ نکات پر نہایت سنجیدگی اور مثبت تبادلہ خیال کے بعد معزز وزیر اعلیٰ نے ان مسائل پر فوری اقدامات کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دی اور یونیورسٹی کی ہمہ جہت ترقی کے لئے حکومت کے ذریعہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
