کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی

 

سمستی پور(زکی احمد)

ضلع کانگریس کمیٹی کی طرف سے شہر کے ایک ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر محمد ابو تمیم نے کی۔ مذکورہ پروگرام میں بلاک صدر، ریاستی نمائندے، ضلعی عہدیداران اور خصوصی مدعوین نے شرکت کی۔ بہار پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے نو تعینات سپروائزر ای آئی پی گپتا نے بھی پریس کانفرنس میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کارکن راہول گاندھی کے پیغام کو ہر گاؤں میں ہر گھر تک پہنچانے کے لیے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کو کامیابی سے چلائیں گے۔ مسٹر تمیم نے اپنے خطاب میں عام کانگریسیوں سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ کام کریں تو کانگریس کو زمینی سطح تک مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ بہار پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ضلع انچارج ای آئی پی گپتا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں گاؤں تک آپ کے ساتھ چل کر کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے عوام بی جے پی کی سرگرمیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ 2024 میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ اس موقع پر ضلع صدر مو ابو تمیم کے علاوہ نئے ضلع انچارج آئی پی گپتا، بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق جنرل سکریٹری رام کلیور پرساد سنگھ، ضلع نائب صدر ستیانارائن سنگھ، سروج کمار سنگھ، انڈین یوتھ کانگریس کے قومی کنوینر ابو تنویر، پروفیسر مکند کمار، دیویتا دیوی گپتا، رتیش کمار چودھری، کامیشور پاسوان، یوتھ لیڈر اخلا ق الرحمن صدیقی،

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *