امیت شاہ نے نتیش کو موقع پرست اور جے ڈی یو آر جے ڈی اتحاد کو ناپاک اتحاد قرار دیا

لوریہ (بہار) 25 فروری  مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر امت شاہ نے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں موقع پرست اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے اس اتحاد کو ایک ناپاک اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار کے لیے جنگل راج کے علمبردار مسٹر لالو پرساد یادو کی گود اور جس کانگریس کے خلاف وہ پوری زندگی لڑتے رہے اسی کے قدموں میں چلے گئے ہیں۔ مسٹر شاہ نے مہارشی والمیکی اور موہن داس کرم چند گاندھی کو مہاتما بنانے والی چمپارن کی سرزمین سے 2024 کی لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے خطاب کی شروعات ہی جنگل راج کی بحث کے ساتھ کیا۔ انہوں نے لوگوں سے پوچھا، “وہ جنگل راج سے آزادی چاہتے ہیں یا نہیں، اگر وہ چاہتے ہیں، تو 2024 میں مسٹر نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کریں اور جنگل راج سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے 2024 میں بی جے پی کو جیتا کر اس کی شروعات کریں۔ ”
بی جے پی کے سابق قومی صدر نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہاں کے لوگوں نے سب سے زیادہ سیٹوں جیت دلاکر بی جے پی کو سب سے بڑی پارٹی بنایا تھا۔ اس بڑی جیت کے باوجود بی جے پی نے اپنے وعدے کے مطابق مسٹر نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنایا تاکہ بہار میں ڈبل انجن والی حکومت اچھی طرح چلے لیکن مسٹر کمار ایسے شخص ہیں جو ہر 3 سال بعد وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں اور اس کے لیے وہ بی جے پی سے الگ ہو جاتے ہیں۔مسٹر شاہ نے کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن کے زمانے سے لے کر آج تک کانگریس اور جنگل راج کے خلاف مسٹر کمار نے بی جے پی کے ساتھ مل کر یہاں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت بنائی، آج وہی مسٹر کمار اس جنگل راج کے بانی لالو پرساد یادو کی گود میں اور کانگریس کی سونیا گاندھی کے قدموں میں بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، “نتیش بابو نے کئی برسوں تک آیا رام گیا رام کرلیا، اب آپ کے لیے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔” مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ بہار کے لوگوں سے یہ اپیل کرنے آئے ہیں کہ جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے درمیان اتحاد ایک ناپاک اتحاد ہے۔ یہ پانی اور تیل کی طرح ایک مرکب ہے جو کبھی نہیں اکٹھا نہیں ہوتا ہے۔ جے ڈی یو پانی ہے اور آر جے ڈی اس اتحاد میں تیل ہے۔ انہوں نے کہا، ”نتیش بابو وزیر اعظم بننے کے لیے ترقی پسند سے موقع پرست بن گئے ہیں، اس کے لیے وہ کانگریس اور آر جے ڈی کی پناہ میں چلے گئے ہیں۔

مسٹر شاہ نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار کی وزیر اعظم بننے کی خواہش نے بہار کو تقسیم کر دیا ہے۔ اس کے لیے وہ ایک نیا طیارہ بھی خرید رہے ہیں اور ریاست کے کروڑوں روپے ضائع کر رہے ہیں، لیکن وہ نہیں جانتے کہ وزیر اعظم کا عہدہ خالی نہیں ہے اور 2024 میں بھی مسٹر نریندر مودی آنے والے ہیں۔بی جے پی کے سابق قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ آج پورے بہار میں حالات افراتفری کے شکار ہیں۔ جرائم ایک بار پھر عروج پر ہیں۔ امن و قانون تباہ ہو چکا ہے۔ قتل، اغوا، ڈکیتی، عصمت دری جیسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صحافیوں کے قتل کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ریت مافیا، شراب مافیا کے گروہ پھر سے زندہ ہو رہے ہیں۔ اسلحہ کا ذخیرہ پکڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی جیسی تنظیمیں بہار کے اندر گھس رہی ہیں لیکن مسٹر نتیش کمار خاموش ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایف آئی پر پابندی لگا کر پورے ملک کو محفوظ بنایا ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا، “لالٹین سے جو شعلہ نکلا ہے اس میں پورا بہار جل رہا ہے۔ اب نتیش بابو میں لالٹین کے شعلے کو بجھانے کی ہمت نہیں ہے۔ میں بہار کے لوگوں سے یہ کہنے آیا ہوں کہ اس بار ایسا سبق سکھاؤ کہ بہار میں بدعنوانی کرنے والے خاموش ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگل راج سے نجات کا واحد راستہ مودی جی کی قیادت میں 2024 میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنانا ہے۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی کو پابندی پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن نقلی شراب کی فروخت کی بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ کئی غریب لوگ نقلی شراب سے مر رہے ہیں لیکن نتیش حکومت اس پر آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال سے متصل علاقوں کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن مسٹر نتیش کمار میں اس بارے میں کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہے، لیکن وہ یقین دلاتے ہیں کہ لوگوں نے ایک بار پھر مسٹر نریندر مودی کو وزیر اعظم بنادیا تو وہ انگد کی ٹانگ کی طرح ڈیموگرافی بدلنے کا کام روک دیں گے۔ یہ کام کوئی اور نہیں کر سکے گا۔
مسٹر شاہ نے مرکزی مدد والی بہار کی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے اس کے لیے میگا ٹیکسٹائل پارک دیا ہے، لیکن ریاستی حکومت اس کے لیے زمین فراہم نہیں کرا رہی ہے۔ اسی طرح رکسول میں ہوائی اڈے کے لیے زمین دستیاب نہیں کرائی جا رہی ہے۔ مرکز نے بہار کو 15000 کروڑ روپے کی امداد بھیجی ہے، لیکن اس میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار مسٹر لالو پرساد یادو کے دباؤ میں ہیں۔ جب تک ان کا حکومت میں عمل دخل رہے گا یہاں ترقی کے کام نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا، “نتیش جی لالو جی کے ساتھ رہ کر بہار کی بھلائی نہیں کر سکتے، اس لیے وقت آ گیا ہے کہ بی جے پی بہار میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے اور اس کی شروعات 2024 سے کرنی ہے۔”
مسٹر شاہ نے جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے درمیان مبینہ خفیہ ڈیل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مسٹر نتیش کمار نے مسٹر لالو پرساد یادو کے بیٹے مسٹر تیجسوی پرساد یادو کو وزیر اعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار کو بہار کے لوگوں پر واضح کرنا چاہئے کہ وہ تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنا کر بہار میں پوری طرح سے جنگل راج لانا چاہتے ہیں۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *