انتہائی فرحت و شادمانی کی بات ہے کہ آج سعدان احمد ابن آفتاب عالم ندوی نے چھ سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ باالتجوید مکمل کرلیا
عزیزم سعدان سلمہ نے ناظرہ قران کریم کا اپنا آخری سبق حضرت مفتی سعید الرحمن صاحب قاسمی (مفتی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ) کو سناکر مکمل کیا اس موقع سے مفتی صاحب نے فرمایا کہ یقینا وہ والدین بڑے خوش نصیب ہیں جو اپنے بچوں کو پہلے قرآن و حدیث کی تعلیم دیتے ہیں آج اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پہلے دین و شریعت کی بنیادی باتوں سے مضبوط و مستحکم کریں تاکہ کسی بھی قسم کا دینی یلغار کا صحیح طور پر ہمارے بچے مقابلہ کر سکیں
اس کے بعد حضرت مولاناقمر انیس صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہم مسلمانوں کے لئے ایمان و عقائد کی حفاظت کرنا نہایت ضروری ہے اس کے لئے ہم اپنے بچوں یا بچیوں کے تعلیم کے لئے ایسے اسکول و مدرسہ ؛ کالجز و یونیورسٹی کا انتخاب کریں جس میں ہمارے ایمان و عقائد سے چھیڑ چھاڑ نہ ہوں اپنے بچوں کے اندر تعلیمی معیار کوخوب بڑھائیں لیکن مکمل نگرانی کے ساتھ کیونکہ ایمان کی دولت کے سامنے ساری دولتیں بیکار و بےسود ہیں اس کے بعد مولانا محمد سہراب عالم صاحب ندوی(امام و خطیب جامع مسجد سہرسا بستی ) نے بھی قرآن کریم مکمل ہونے پر ہمت افزائی فرمائی اور نیک دعاوں سے نوازا
اس موقع سے
مولانا محمد شرف عالم صاحب قاسمی جناب عقیل احمد صاحب قاری شہاب الدین صاحب جناب عبدالودود صاحب جناب محمد نوراللہ آزاد صاحب وغیرہ حضرات تشریف فرماتھے
واضح رہے کہ سعدان احمد نے اپنے عمر کے چھ سال کے اندر نہایت کم مدت میں بمشکل سے چار پانچ ماہ میں اپنی والدہ ماجدہ کی محنت سے قرآن کریم کو پورے حروف کی ادائیگی اور مکمل مخارج کے ساتھ مکمل کیا ان کی والدہ کاکہنا ہے کہ اللہ پاک کا کرم و احسان ہے کہ سعدان اپنی ذہانت سے روزانہ پانچ سے چھ صفحات سناتھا کبھی کبھی اسکی صحت پر ترس کھا کر میں ہی کم سبق دیتی اور ماشاء اللہ بہت جلد مخارج اور ضروی قواعد کو جاننے اور سمجھنے لگا اللہ پاک سے دعاہیکہ اللہ پاک جلد از جلد میرے بیٹے کو حافظ قرآن بنائے
اس تقریب میں سعدان بابو کو دادا دادی نانا نانی چچا چچی اور پھوپھی کی جانب سے ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ ساتھ تحفہ تحائف بھی ملے
مزید ناظرین وقارئین سے صحت وتندرستی کے ساتھ علم نافع کی دعا کی درخواست ہے