دربھنگہ، 24/فروری(ابوحذیفہ) شہر کے محلہ بھیگو وارڈ نمبر 30 میں فاضل نوجواں جناب قاری محمد عالم گیر رحمانی کہوا کی سربراہی میں مسلمانوں کے غریب یتیم بچوں کو دین کی بنیادی تعلیم دینے کیلئے چل رہے مرکز الصفہ لتجوید القرآن چک رحمت دربھنگہ میں کئی معصوم طلباء کے حفظ قرآن مجید کی تکمیل پر شاندار جلسہ عظمت قرآن زیر صدارت نمونہ سلف صالحین حضرت مولانا الحاج حافظ انوار احمد رحمانی مہتمم مدرسہ عارفیہ ناڑی کومئی منعقد کیا گیا پروگرام کا آغاز حافظ محمد حڈیفہ بن محمد حفظ الرحمن محلہ رحم خان دربھنگہ و حافظ محمد سیف الرحمن بن مطیع الرحمن ملان چوک دربھنگہ کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعتیہ کلام ادارہ کے دیگر کئی معصوم بچوں نے پیش کیا پروگرام کی نظامت نقیب ملت جناب مولانا حافظ محمد قمر عالم رحمانی خطیب جامع مسجد و ناظم مدرسہ نورالمنت راجمنی نے بحسن وخوبی انجام دیئے اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل بہار کے سکریٹری معروف عالم دین حضرت مولانا محمد احتشام الحق قاسمی استاد فقہ و فتاویٰ مدرسہ عارفیہ ناڑی نے کہا کہ دین کی بنیادی تعلیم فرض ہے اور اس معاملے میں گارجین و سرپرستوں کا غفلت قابل مواخذہ عمل ہے بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنے بچوں کو دین کی اس نعمت سے مالا مال کر رہے ہیں اس موقع پر اجلاس کے مہمان خصوصی صدر مرکزی جمعیت علماء سیمانچل جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ شدید ملی مصروفیات کی وجہ کر شریک نہ ہو سکے لیکن انہوں نے اپنے ترسیلی پیغام میں کہا کہ جناب مولانا حافظ و قاری محمد عالم گیر رحمانی قابل مبارکباد ہیں کہ انہوں نے قرآن مجید کی تعلیم کو گھر گھر عام کرنے اور قوم کے غریب بچوں کو زیور علم سے آراستہ کرنے کیلئے مرکز الصفہ لتجوید القرآن قائم کرکے اپنی بساط بھر محنت کررہے ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ دس دس سال کے دو معصوم بچوں نے حفظ قرآن مجید کی تکمیل کی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ دربھنگہ شہر کے مسلمانوں میں بچے بچیوں کو دینی تعلیم دلانے اور حفظ قرآن کریم کرانے کا جذبہ بڑھا ہے جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن مجید پر عمل کرنے میں ہے آج ناکامی اور رسوائی کا سبب قرآن سے دوری ہے اس موقع پر باقرگنج لہیریا سرائے کی قدیم جامع مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا مفتی محمد منظر قاسمی نے اس ادارے کے ذریعے معلوم بچوں کو حافظ قرآن دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور دعائیں دیتے ہوئے شہر کے ہر محلہ میں دینی تعلیم کو عام کرنے کیلئے قاری عالم گیر رحمانی جیسے مخلص و محنتی علماء و حفاط کی ضرورت پر زور دیا آخر میں بانئی جلسہ جناب مولانا قاری محمد عالم گیر رحمانی مہتمم مرکز الصفہ لتجوید القرآن کے شکریہ کے ساتھ صدر اجلاس نمونہ سلف حضرت الحاج جناب مولانا حافظ انوار احمد صاحب رحمانی کی پرسوز دعا پر ختم ہوا
