پٹنہ،25 فروری(پریس ریلیز)جے ڈی یولیڈر محمد تمنا نے کہا ہے کہ بہارکے سیکولر عوام عوام متحد ہیں اور 2024 میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورنیہ کی ریلی میں جس طرح سے لوگوں کا ہجوم امڈا ہوا تھا اس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ اب بہار میں فرقہ پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ آج پورنیہ واقع رنگ بھومی میدان میں ہوئی ریلی میں جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد تمنا اپنی تمام ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو وزیر اعظم بنانے کی مہم کے ساتھ ایک بینر بھی لئے ہوئے تھے۔ جس پر لکھا تھا’’ ہم سب کی ہے پکار، پردھان منتری بنیں نتیش کمار‘‘۔اس سلسلے میں میڈیا سے انہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی خواہش ہے کہ ہمارے نیتا نتیش کمار اب وزیر اعظم بنیں۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ریلی انتہائی کامیاب رہی ۔ لاکھوں کی تعداد میں امڈتا ہجوم نے اس ریلی سے یہ پیغام دیا ہے کہ بہار میں اب فرقہ پرستوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بہار کے لوگ اب پورے ملک کو فرقہ پرستی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، جس کی شروعات آج پورنیہ سے ہو گئی ہے۔ محمد تمنا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک سیکولر لیڈر ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار جس طرح سے 17 برسوں سے بہار کو امن و امان کے ساتھ چلایا ہے اورچہار طرفہ ترقی کی ہے ، اسی طرح وہ ملک کو بھی بخوبی چلائیں گے اور بہار میں امن کی فضا قائم کریں گے اور ملک کونئی بلندی پر لے جائیں گے۔ محمد تمنا نے کہا کہ بہار نےملک کو ہر دور میںتاریخی لیڈر دیا ہے آج کے دور کے قومی لیڈر کا نام نتیش کمار ہےجس پر پورے ملک کو ناز ہے اور ہر سیکولر شخص ان کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے ۔
