حاجی پور ، جنداہا ، ندیم اشرف ،شاہ نواز عطا ، حاجی پور ، جنداہا سڑک کے بدو پور تھانہ حلقہ کے چک سکندر بازار کے قریب ایک تیز رفتار ہائیوا گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل ٹھوکر مارتے ہوئے فرار ہوگیا جس سے ماسٹر مقبول احمد کی جہاں موقع واردات پر موت ہوگئی وہیں ان کی اہلیہ استانی ریحانہ خاتوت زخمی ہوگئی مرحوم ماسٹر مقبول احمد مہنار بلاک کے پرائمری اردو اسکول شیخپورہ کرنوتی میں انچارج ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر فائز تھے وہ اصل جنداہا کے انصاری محلہ کے باشندہ تھے لیکن ان دنوں مع اہل وعیال اپنے نیا مکان مینا پور جرہوا حاجی پور میں رہ رہے تھے ان کی اہلیہ ریحانہ خاتون اردو مڈل اسکول جنداہا نزد حضرت دیوان شاہ رح درس وتدریس دیتی ہیں دونوں میاں بیوی روزآنہ اپنی موٹرسائیکل سے جنداہا و مہنار اسکول آنا جانا کرتے رہے آج بھی دونوں صبح میں جرہوا مینا پور حاجی پور سے آرہے تھے کے منحوس گھڑی نے دبوچ لیا اور وہ دونوں ہائیوا ٹرک کے زد میں آگیا اور موقع ہی دم توڑدیا جب اہلیہ شدید طور پر زخمی ہوگئ واقع کے آس پاس کے لوگوں نے سڑک کو جام کردیا جس سے اس سڑک پر آمد ورفت متاثر رہی اطلاع پاکر بدو پور تھانہ دار فراج حسین پولیس دستہ کے موقع واردات پر پہنچ کر کاغذی عمل مکمل کرنے کے بعد لاش کو تحول میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال حاجی پور بھیج دیا زخمی کسی پرانیوٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں مہلوک کی عمر تقریباً 50برس تھی اپنے پچھلے بیوہ اور ایک بیٹا ایک بیٹی سمیت بھرا پورا خاندان چھوڑ گئے ہیں وہ نیک ملنسار ہنسیں مکھ صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے شافعی مسلک کے کتر حامی تھے ان کی سڑک حادثہ میں موت کی خبر ملتے ہی نہ صرف جنداہا بلکہ ضلع ویشالی کے ٹیچروں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان آخری دیدار کے لئے اسپتال و گھر پہنچے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کر درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
