Breaking News

ثانیہ نے اپنا الوداعی میچ حیدرآباد میں کھیلا

حیدرآباد، 5 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کی سب سے کامیاب ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک ثانیہ مرزا نے یہاں اپنے آبائی شہر میں مداحوں، کنبہ، دوستوں اور کھیلوں کی شخصیات کے درمیان اپنا الوداعی میچ کھیلا۔ثانیہ نے تلنگانہ حکومت کے اس ایونٹ میں روہن بوپنا، ایوان ڈوڈگ، بیتھانی میٹیک سینڈز، کارا بلیک، ماریون بارٹولی جیسے مشہور ٹینس اسٹارز کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلے۔نمائشی میچوں میں ثانیہ کے اہل خانہ، تلنگانہ کے وزراء کے ٹی راما راؤ، سری نواس گوڑ، یوراج سنگھ، محمد اظہر الدین، ریاستی حکومت کے معززین اور ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی کے طلباء نے شرکت کی۔ثانیہ نے اس جذباتی موقع پر کہا “میں نے اپنے کیریئر میں جتنا میں نے سوچا تھا اس سے زیادہ حاصل کیا ہے اور میں کورٹ پر ہر لمحہ کے لئے شکر گزار ہوں، میں ہمیشہ کھیلنا چاہتی ہوں اور اپنا آخری میچ حیدرآباد میں اپنے گھریلو شائقین کے سامنے کھیل کر اظہار تشکر کرنا چاہتی ہوں ۔ میں اس تقریب کے انعقاد کے لیے تلنگانہ حکومت کی بہت شکر گزار ہوں۔‘‘تلنگانہ کے آئی ٹی اور صنعت کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا ’’ثانیہ مرزا نے ہندوستان جیسے مرد اکثریتی ملک میں کھیلوں میں خواتین کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ وہ ملک کی تمام نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک نہ رکنے والی طاقت اور تحریک ہیں جو کھیلوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔کیرئیر بنانے اور ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتہ ہیں۔‘‘تلنگانہ کے وزیر کھیل سری نواس گوڑ نے کہا ’’میں ثانیہ مرزا کو اپنی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ان کے شاندار کیریئر کے لیے انہیں مبارکباد۔ ہندوستانی کھیلوں میں ان کا تعاون مثالی رہا ہے اور وہ صحیح معنوں میں ایک علمبردار رہیں‘‘۔

About awazebihar

Check Also

میکسویل کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی

گوہاٹی، 28 نومبر (یو این آئی) گلین میکسویل کی 48 گیندوں میں 104 رنز کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *