جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور ویشالی میں جلسہ اصلاح معاشرہ کانفرنس و دستار بندی حفاظ آج

نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی صاحب کی ہوگی شرکت
حاجی پور (ندیم اشرف ویشالوی) جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور ویشالی مائل بدوپور ویشالی سے حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کے سروں پر دستار بندی کے حسین موقع پر کل مؤرخہ 6/ مارچ 2023 بروز سوموار بوقت بعد نماز مغرب یک روزہ عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ کانفرنس و دستار بندی حفاظ ہوئے جارہا جس کی تیاری کرلی گئی ہے یہ جانکاری مولانا آصف جمیل قاسمی و حافظ فصیح الدین عرف فردوس مدنی نے دیتے ہوئے بتایا کہ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا محمد ناظم قاسمی صاحب قاسمی بانی و مہتمم جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار کریں گے جب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے امارت شرعیہ پھول واری شریف پٹنہ کے امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی صاحب و استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند اور خطیب بے مثال حضرت مولانا مفتی ثناءالہدی قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری پٹنہ و دیگر علماء کرام کی شرکت بھی یقینی ہیں بیرونی علماء و کرام و دانشور بیان و بچوں کا پروگرام بعد نماز مغرب سے شروع کردیا جائے گا اور 10بجے شب تک بیان و دعائیہ کلمات کے بعد اجلاس کی کاروائی ختم ہوجائے گا اس لیے ویشالی و اس پاس کے اضلاع کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر فارغین حفاظ کو دعائیں دے اور علماء کرام کی مواعظ حسنہ سے مستفید ہو۔

About awazebihar

Check Also

برج بھوشن کی حمایت میں اترے اجودھیا کے سنت

اجودھیا:29مئی(یواین آئی) اجودھیا کے سنتوں نے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ریسلر فیڈریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *