مہنار ویشالی:( محمد ندیم اشرف) ویشالی ضلع کے مہنار بازار کے مشہور و معروف بزرگ ولی کامل الشاہ الحاج محمد نعمت علی عرف خاکی بابا رح کا سالانہ عرس کل 6مارچ بروز پیر کو مہنار تھانہ موڑ کے قریب واقع ان کے مزار پر بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جانے گا جس کی تیاری پوری کرلی ہے ایس ڈی او سمیت کمار ، تھانہ انچارج سنتوش کمار سے عرس کے ساتھ لگنے والا میلہ کے مقام کی معائنہ کیا جہاں کمیٹی کے لوگوں سے کہا کے راستے چھوڑ کر قرینے سے دکان لگوانںں کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو اور بابا خاکی پر آستھا رکھنے والے عقیدت مند آسانی کے ساتھ چادر و گلپوشی کے بعد خریداری کرسکے ، خاکی بابا کا مقبرہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گنگا جمونی تہذیب کی منفرد مثال ہے۔ یہاں ہندو اور مسلمان سیتا مڑھی ، مدھوبنی ، مظفر پور ،دربھنگہ ، سارن چھپرہ پٹنہ نیپال سے عقیدت مندوں کی امد ہوتی ہیں اور عقیدت کے پھول نچھاور کر مراد مانگتے اور اتارتے ہیں اور ملک خصوصی طور بہار و مہنار ویشالی کی ترقی خوشحالی امن و امان سلامتی کے لئے دعا کرتے ہیں۔ صوفی الشاہ حضرت خاکی بابا رح ستاری سلسلے کے خداداد صوفی بزرگ تھے اس سلاسل تصوف کے فروغ میں کافی مدد کی یہ حضرت داتا کمل شاہ رح کے خلیفہ و مرید تھے اور اعلی حضرت احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمتہ اللہ کے کٹر حامی تھے جو بھی دینی مذہبی مسائل درپیش آتا تو وہاں رجوع کرتے یہاں سے تحفہ وتحائف بھیجتے وہاں سے کوءی شاگرد آتے توان کے لئے تحفہ آیا کرتا دونوں میں بے پناہ محبت تھی ۔ خاکی بابا نے اپنے دینی مذہبی کارنامے و کرامات سے مہنار کے رہنے والوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے جو آج تک زندہ جاوید ہے۔ خاکی بابا کا اصل نام حضرت نعمت علی تھا۔ ان کے والد علی بخش سیتامڑھی کے پوکھریرا کے رہنے والے تھے۔ حضرت الشان الحاج محمد نعمت علی قادری نے مہنار بازار کے مراد علی سے 1930 میں مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر ملاقات ہوئی جنہوں نے اپنے مقدمہ کیس میں ڈگری کی دعا کے لیے مہنار اپنے گھر لے آئے۔ خاکی بابا کی برکت سے مراد علی کو کیس میں ڈگری مل گئی اور یہ خبر پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اس کے بعد دور دور سے دکھ درد کے مارے مصیبت زدہ لوگ خاکی بابا کے پاس اپنے دکھوں سے نجات کے لیے آنے لگے اور کامیابی حاصل کرتے رہے بیماروں نےخاک سے شفا پایا بہت سی کرشمہ ظاہر ہویےء وصال 1932 میں ہوا اور 1934 سے ان کے مزار پر عرس و میلہ شروع ہو گیا جو آج تک جاری ہے جہاں سب لوگ آ کر دلوں کو سکون پاتے ہیں اس سال 6مارچ 2023بروز سوموار کو عرس منایا جانے گا حسب روایت صبح میں قرآن خوانی و بعد نماز عصر سے دیر شب چادر پوشی گلپوشی کا سلسلہ رہے گا۔
