رانچی: حضرت قطب الدین رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی کی ایک بیٹھکآج 5 مارچ 2023 کو درگاہ کمیٹی دفتر میں ہوئی۔ جس کی صدارت کمیٹی کے نائب صدر حاجی ذاکر نے کیا اور نظامت محمد فاروق نے کیا۔ پرامن ماحول میں ہونے والی بیٹھک میں کئی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔ سب سے پہلے کمیٹی کےصدر مرحوم حاجی عبدالرؤف گدی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کمیٹی کے تمام لوگوں نے حاجی عبدالرؤف گدی کی اچھائی کو بیان کیا۔اور کہا کہ حاجی صاحب نیک دل انسان،جو دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے والے انسان تھے۔ ہم سب مل کر ان کے ادھورے کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔ کمیٹی کے تمام لوگوں نے محمد وسیم کی تجویز پر اتفاق کیا۔ آج سے کسی بھی قسم کا لین دین نقد نہیں بلکہ آن لائن ہوگا۔ شادی ہال کی بکنگ بھی آن لائن کی جائے گی۔ دکان کا کرایہ بھی آن لائن ہو گا اور جہاں سے کمیٹی کے پاس پیسے آتے ہیںوہ سب آن لائن ہو گا۔ جس پر سب نے اپنی رضامندی ظاہر کی اور یہ تجویز منظور کر لی گئی۔ سب نے ایک آواز میں کہا کہ پیسہ لڑائی کا گھر ہے،یہ ٹھیک ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ 9 مارچ کو حاجی ذاکر حسین اور محمد فاروق کی قیادت میں ایک وفد وقف بورڈ کے سی ای او سے ملاقات کے لیے وقف بورڈ جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ عرس کے موقع پر عرس میدان میں دکانوں کی الاٹمنٹ اور اس سے رقم کے لین دین کا تمام کام درگاہ کمیٹی خود کرے گی۔ اس کے علاوہ شادی ہال کی مرمت اور مزار شریف گنبد کے کام کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شادی ہال کی مرمت کے کام کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔اسکے علاوہ یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ میرج ہال کی بکنگ 16ہزار سے نیچے نہیں ہوگااور اس میں کسی بھی طرح کا پیروی،سفارش نہیں چلے گی۔بیٹھک میں حاجی ذاکر، محمد فاروق، محمد، ببلو پنڈت، نسیم گدی عرف پپو گدی، شعیب انصاری، علی احمد، محمد وسیم، ببن، راج گدی، سہیل اختر، منظور حبیبی سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔
