Breaking News

فلپائن کے گورنر کے قتل کا مشتبہ ملزم اور تین دیگر گرفتار

منیلا، 5 مارچ (یو این آئی) فلپائن کے ایک صوبائی گورنر اور پانچ دیگر کے قتل کے سلسلے میں ایک مشتبہ اور تین دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام نے اتوار کو بتایا کہ پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس میں وسطی فلپائن کے عارضی گورنر روئل ڈیگامو اور پانچ دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ملک میں سیاست دانوں پر حالیہ حملوں کے سلسلے میں کم از کم چھ مسلح حملہ آوروں نے ہفتے کی رات ایک نیگرو گورنر کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ “حکومت اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گی جب تک کہ اس طرح کے گھناؤنے قتل عام کے مجرموں کو گرفتار کر کے ان کے انجام تک نہیں پہنچایا جاتا۔”بندوق بردار حملہ آور خفیہ طور پر پامپلونا میں صدارتی محل کے احاطے میں خاموشی سے داخل ہوئے اس وقت مسٹر ڈی گامو طبی اور دیگر سہولیات کے حصول کے لیے ان سے ملاقات کرنے آئے غریب لوگوں سے مل رہے تھے۔ اسی دوران اچانک حملہ آور پہنچ گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی رپورٹوں کے مطابق حملہ آور حملے کے بعد تین ایس یو وی میں میں سوار ہوکر جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔یہ کاریں شہر کے قریب سے برآمد ہوئیں اور تقریباً 10 افراد نے حملہ آوروں کو کار سے اتر کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے کم از کم 17 افراد میں فوج کے دو اہلکار اور ایک ڈاکٹر شامل ہیں۔ حملے کے بعد پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی اور سڑکوں پر چیکنگ شروع کردی اور بعد ازاں ہفتہ کو تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار حملہ آوروں میں دو سابق فوجی بھی شامل تھے، جن میں سے ایک حملے کے بعد مسلح افراد کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔
ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم، مسلم اور کمیونسٹ شورش وہ چند اہم مسائل تھے جن سے صدر مارکوس نے گزشتہ جون میں اقتدار سنبھالا تھا۔

About awazebihar

Check Also

ایگزٹ پول کا چار ریاستوں میں کانگریس سرکار کی پیشن گوئی

نئی دہلی، 30 نومبر ( یو این آئی) پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *