مہسول سیتامڑھی میں دارالقضاء کا تاریخی سنگِ بنیاد آج ۔ عوام الناس سے شرکت کی اپیل.

سیتا مڑھی (تنویر شمسی)  سیتامڑھی نگر نگم کے مہسول میں دارالقضا کا تاریخی سنگِ بنیاد اور اس کے لیے زمین کی حصول یابی ایک اہم مسئلہ تھا لیکن  مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی صاحب رحمانی نور اللہ مرقدہ کی دیرینہ خواہش اور حسن طلب کی تکمیل کا خاکہ 7/6 مارچ 2019ء بروز بدھ و جمعرات کے درمیان حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ صاحب  قاسمی کی فکر مندی ، مولانا محمد انوار اللہ صاحب  فلک قاسمی کی تحریک ، قاری ایاز احمد صاحب کی فکر و جہد مسلسل کی بنیاد پر، محترم الحاج عبد اللہ رحمانی صاحب کی قربانی اور  خصوصی دلچسپی سے تیار ہوگئے اور اس کام کے لیے زمین کی رجسٹری بھی حضرت مفکر اسلام کے حیات میں ہوگئ تھی ، رجسٹری سے قبل امارت شرعیہ کی جانب حضرت مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب، قاری ایاز احمد صاحب نے گواہ کے طور پر جناب محمد اصغر رضا صاحب ، جناب ڈاکٹر ساجد علی خان صاحب، جناب حاجی مختار صاحب، کے نام کو شامل کیا۔ گواہ کے علاوہ مذکورہ اشخاص کی خواہش تھی کہ زمین کے کاغذات کسی تاریخ کی تعین کے بعد حضرت نور اللہ مرقدہ کے حوالہ کر دیا جائے لیکن درمیان میں کچھ نامساعد حالات ، نشیب و فراز اور اتھل پتھل ، کرونا کی وحشت و دہشت ، طویل المدت تالا بندی اور اسی درمیان موت کی ایسی آندھی چل پڑی کہ  بڑی بڑی ہستیاں لقمہ اجل بن گئیں جن میں ایک بڑا نام حضرت کا بھی ہے جس کی وجہ سے کاغذات کی سپردگی نہیں ہوسکی جس کا ہم سب کو بڑا افسوس اور دکھ رہا، وقت بڑی برق رفتاری سے گذرتا رہا بالآخر حضرت نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت نائب ناظم امارت شرعیہ حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ صاحب قاسمی کی نگرانی اور قاری ایاز احمد ناظم شعبۂ تنظیم وترقی جامعہ مدینہ سبل پور پٹنہ و ڈائریکٹر امپیکٹ اکاؤنٹنگ اینڈ ٹیکس کنسلٹینسی پٹنہ، کی خصوصی رہبری اور فکر مندی کے نتیجہ میں عبداللہ رحمانی صاحب کی ہدیہ کردہ زمین پر 6 مارچ 2023 بروز سوموار امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم العالیہ کی دست اقدس سے دارالقضاء کی  سہ منزلہ عمارت کی بنیاد ڈالی جائے گی ، اس کار خیر کے لئے جناب عبداللہ رحمانی صاحب قابل مبارکباد ہیں، اس حسین و خوبصورت اور تاریخی موقع پر آپ تمام محببین متوسلین اور متعلقین سے اس اجلاس عام میں شرکت کی پرخلوص درخواست ہے ۔

About awazebihar

Check Also

علم کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے:مفتی شمیم صاحب قاسمی

اللہ کا کرم ہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پو،پٹنہ میں ظاہری اور باطنی ہرطرح کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *