نکاح کو بابرکت بنانے کیلئے غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کرنا ضروری ہے ،مفتی رضوان عالم قاسمی ‎‎

دربھنگہ، 5/ مارچ (ابوحذیفہ) مجلس نکاح کا یہ چھوٹا اور پرسکون مجمع دیکھ کر آج مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں جناب محمد حسنین صاحب کی پرخلوص دعوت پر سماج وعلاقہ کے باآثر شخصیات جمع ہیں اس وقت مجھے کوئی لمبا چوڑا وعظ بیان نہیں کرنا ہے بلکہ موقع کی مناسبت سے آپ سب محترم سرکردہ شخصیات سے نکاح اور شادی بیاہ کے تعلق سے صرف اتنا درد مندانہ گزارش ہے کہ مسلمان معاشرے میں پھیل رہی غیر اسلامی رسم و رواج پر کس  پر قابو پایا جائے کیونکہ نکاح کرنا عبادت ہے عبادت کی جگہ مسجد ہے آج نکاح کے عمل کو مسجد سے باہر انجام دینے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے اسلام نے نکاح کو جتنا آسان بنایا ہے کسی دوسرے مذہب میں اس کا تصور بھی نہیں ہے آج مسلم معاشرے میں نکاح کے موقع پر غیر اسلامی رسم و رواج اور فضول خرچی کو اس قدر داخل کر دیا گیا ہے جو ہمارے سماج پر بدنما داغ سے کم نہیں جس کو مٹانا  مسلمان قوم کے بااثر شخصیات کی توجہ خاص کے بغیر ممکن نہیں ہے نکاح کو بابرکت بنانے کے لئے غیر اسلامی رسوم و رواج کو جڑ سے مٹانا وقت کی ضرورت ہے مذکورہ باتیں یہاں سوپول بازار سے ملحقہ مشہور و معروف مسلم آبادی موضع بلیا میں سابق ممبر اسمبلی و چیرمین تخمینہ کمپنی بہار سرکار جناب ڈاکٹر اظہار احمد صاحب کے دست راست و روزنامہ پیاری اردو پٹنہ کے مینیجر جناب محمد حسنین صاحب کی صاحبزادی ڈولی پروین کا نکاح موضع پتر گھٹ ضلع سہرسہ کے رہنے والے جناب محمد مرشد صاحب کے صاحبزادے محمد انجم سے  پڑھانے سے قبل صدر مرکزی جمیعت علماء سیمانچل جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول بیرول دربھنگہ ( بانی ومتولی مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا بیرول ریلوے اسٹیشن ) نے کہی انہوں کہا کہ ہمارے نوجوانون کو بھی  حالات کی سنگینی کے پیش نظر صالح معاشرہ کی تعمیر اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے آگے بڑھنا چاہیئے  اس موقع پر مہمان خصوصی فعال قومی ملی ، سیاسی و سماجی رہنما اور سابق ایم ایل اے سمری بختیار پور سہرسہ جناب محمد ظفر عالم صاحب ، ہر دل عزیز متحرک و حساس ذہن مقامی رہنما جناب ڈاکٹر اظہار احمد صاحب سابق ممبر اسمبلی حلقہ گورا بورام ، بیرول بلاک پرمکھ جناب محمد امتیاز و محمد ادریس صاحبان ، مکھیا محمد شمیم احمد ، سابق ضلع پارشد مکھیا محمد امتیاز ، ڈاکٹر محمد امداد اللہ عرف ننھے بابو ، محمد ارشد پنچایت سیوک ، محمد امتیاز چھوٹو  ، محمد شمس توحید عرف چھوٹے بابو بہیڑہ بازار ، سابق ضلع پارشد محمد اظہار شاہ ، سرپنچ محمد قمر الہدی صاحب ، مکھیا سوپول پنچایت محمد کاشف اجالا ، محمد آرزو پرویز ، محمد طفیل انور ، چاند بابو ، ابرار چودھری ، حاجی محمد کامل مقیم دہلی  ، محمد کیفی ، حافظ محمد قمر عالم قاسمی  ماسٹر محمد حنظلہ شیخوپورہ ، محمد اظہار الحق ، مولانا جاوید احمد قاسمی ، مولانا محمد الطاف قاسمی پرنسپل + 2 ہائی اسکول ڈمری ، حافظ محمد نعمت ہرسنگھپور ، امام جامع مسجد قاری غلام مصطفی انصاری ، مولانا محمد جہانگیر رحمانی ، وغیرہ سمیت بڑی تعداد میں اہم سرکردہ شخصیات موجود تھے اور بعد نکاح نو عروس جوڑے کو مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *