والدین بچوں میں مکمل نمو کے لیے اسکول پر انحصار کرنے کے بجائے خود عملی اقدامات کریں: بی ڈی او

مظفرپور:5/ مارچ(پریس ریلیز)والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ معیاری اسکول و کالج میں تعلیم حاصل کرے تاکہ بعدازاں پروفیشنل تعلیم کا آغاز کرتے وقت کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ بہترین تعلیم کے لئے ہائی اسٹینڈرڈ اور زیادہ فیس والے تعلیمی ادارے ضروری ہیں۔ان خیالات کااظہار حکومت بہار سے منظور شدہ پارو بلاک جنوبی مجھولیا کے واقع ایس،اے،مشن پبلک اسکول کے سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پارو بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ( بی ڈی او)اوم راجپوت نے کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ والدین کیلئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو ایک کامیاب اور اچھا انسان بنانے کیلئے صرف اسکول پر انحصار کرنے کے بجائے خود عملی اقدامات کے ذریعے ان کی اچھی تربیت اور اصلاح کا آغاز کریں۔کیوں کہ کوئی بھی بچہ ہوگا جو چوبیس گھنٹے میں چھ گھنٹے سات گھنٹے ہی اپنا وقت اسکول میں دیتا ہوگا۔ بہت زیادہ ہوگا تو اپنے دن کا ایک تہائی اسکول اور دو تہائی وقت وہ اپنے والدین اور گھر کے بزرگوں، بھائیوں کو دیتا ہے۔ ایسے ماحول میں بچوں کے نشوونما میں گھر کے لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔سالانہ جلسے میں بچوں نے اپنی تعلیمی اور فنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات جن میں سچین کمار،نرسری( اے) منتشا، نرسری( بی) انوشکا کماری،( ایک کے جی) غزالہ خاتون، سہانا پروین،اُمّی پروین، اور ابھیجیت کمار وغیرہ کو مڈل اور توصیفی سند سے نوزا گیا۔ اسکول کے ڈائریکٹر محمد شاہد نے کہا کہ اس دیہی علاقے میں بچوں کو جدید تعلیم کی بے حد ضرورت تھی۔ اسی مقصد کے پیش نظر یہاں پر یہ تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے۔اس موقع مہمان خصوصی کے طور پر پارو تھانہ کے ایس، ایچ، او، ناگیندر کمار یادو،ٹی، وی، او، کندن کمار اور ناظر حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وہیں شرکاء میں ڈاکٹر صلاح الدین، پارو جنوبی پنچایت کے مکھیا نیاز احمد،بیتاب صدیقی، پنچایت سمیتی رکن وصی احمد عرف پیارے اور محمد تنویر وغیرہ موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

تلنگانہ میں ہوئی 64 فیصد ووٹنگ

حیدرآباد، 30 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ جمعرات کو کچھ اکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *