پٹنہ، 06 مارچ (اے بی این) بہار قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے چھٹے دن آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں اساتذہ کی بقیہ تقرری کے عمل میں تاخیر کے تعلق سے ایوان میں خصوصی بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔
سموار کو اسمبلی میں سوال و جواب کی مدت ختم ہونے کے بعد، اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے بی جے پی کے سنجے سراؤگی اور دیگر کی تحریک التوا کو ضابطے کے مطابق نہیں پاتے ہوئے مسترد کر دیا۔ تاہم، انہوں نے مسٹر سراؤگی کو قرارداد پڑھنے کی اجازت دی۔ مسٹر سراؤگی نے کہا کہ ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنے والے ٹیچر امیدواروں کو ہراساں کرنے کے بجائے انہیں نوکری دینے کے معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے اور تمام درج کاموں کو آج کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی تعداد چار لاکھ ہے اور انہیں نوکری دینے کے بجائے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔
اس کے بعد مسٹر جنک سنگھ نے کہا کہ اٹیچر امیدوار نوجوان ہے، نوجوان طاقت قومی طاقت ہے اور اگر ایوان میں قومی طاقت پر بحث نہ ہوتو خدا ہی بھلا کرے گا۔ ریاست کے ٹی ای ٹی امتحان پاس ٹیچر امیدواروں کو بحال نہ کرنے کی وجہ سے تعلیم کی سطح میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ اس لیے اس مسئلے کو بحث کے لیے اٹھایا جانا چاہیے اور تمام درج کاموں کو آج کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔
بی جے پی اراکین کی جانب سے ایوان میں اس مسئلہ پر بحث کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو بی جے پی اراکین نے اس مسئلہ پر پوسٹروں کے ساتھ حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی۔ اس سے پہلے آج جیسے ہی اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی، بی جے پی اراکین نے ریاست میں روزگار کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ وقفہ صفر اور توجہ دلاو ¿ نوٹس کے بعد اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی۔