حضرت فاطمہؓ کے مزار کی تعمیر کے لیے آواز اٹھانا مسلمانوں کا دینی فریضہ : مولانا تہذیب الحسن

آل سعود کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت:مولانا موسوی رضا
رانچی: آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے صدرحضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی اور بورڈ کے جنرل سکریٹری نیز اسلامک اسکالر حضرت مولانا سید موسوی رضا کی قیادت میں ایک وفد لکھنؤ پہنچا۔ جہاں سعودی عرب میں دختر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے منہدم کو 100 سال ہوچکے ہیں، لیکن آج تک ظالم آل سعود نے مزارقبر کی تعمیر نہیں کی۔ اسی مانگ کولیکرآل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ذریعہ بلائے گئے عام اجلاس،آئو پانچ مارچ کو لکھنو چلے۔ لکھنؤ (بڑا امام باڑہ) میں ہندوستان بھر سے لوگ جمع ہوئے۔ اور سعودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کی۔ جس میں ہزاروں ہزارکی تعداد میں علمائے کرام، ذاکرین، قومی تنظیم، انجمن ہائے ماتمی، اور مومنین نے شرکت کی ۔اور ظالم آل سعود کے خلاف آواز بلند کی۔ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی نیز چیرمین آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ نے کہا کہ سعودی حکومت نے پیغمبر اسلام کی بیٹی کی قبر کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے۔ اس اجلاس کی مخالفت کرنے والے حضرت فاطمہ کے مخالف ہیں۔ ملک اور دنیا کو ایسے مخالفین سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ہم حکومت ہند سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے مسلمانوں کے دکھ بھرے خیالات کو سعودی حکومت تک پہنچائے۔ تاکہ مدینہ کے تاریخی قبرستان میں موجود بی بی فاطمہ کا مزارپھر سے تعمیر کیا جا سکے۔وہیں آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری نیز اسلامک اسکالر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آل سعود کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے۔ظالم کسی کا نہیں ہوتا ہے۔اس لئے ہم پورے بھارت کے مسلمان اور خصوصی شیعہ مسلمان سے کہیں گے ظلم کے خلاف آوازبلند کریں۔ اجلاس کی صدارت مولانا سید صائم مہندی نے کی اور نظامت مولانا ڈاکٹر مرزا یعسوب عباس جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے کیا۔ پروگرام کا آغاز قاری ندیم کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا مرزا اعجاز عباس نے میمورنڈم پڑھ کر سنایا۔جو اتفاق رائے سے پاس کرکے سعودی کونسولیٹ کو روانہ کیا گیا۔اس اجلاس کوخاص طور پر مولانا ڈاکٹر مرزا یعسوب عباس، اسلامی اسکالر مولانا سید موسوی رضا جھارکھنڈ، مولانا قمبر حسین رائے بریلی، مولانا زین العابدین نیپال، مولانا حسن اکبر جونپور، مولانا جعفر عباس لکھنؤ نے خطاب کیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں سعودی عرب کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ ملک کے تمام امن پسند دانشوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ ہندوستان امن کا دوت ہے۔ اس ملک میں امن کے فروغ کے لیے پیغمبرکی بیٹی کی قبر کی تعمیر کراکرسعودی حکومت بھائی چارگی کا پیغام دینے کا کام کریں۔ ہمارا ملک اس کام کے لیے مشکور ہوگا۔

 

About awazebihar

Check Also

ملک بھر کے بنکروں کے مسائل کے لیے آواز اٹھائی جائے گی: عمران پرتاپ گڑھی

رانچی29مئی(یو این آئی) ملک کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *