دوہرے قتل معاملے کا پولیس نے کیا انکشاف، تین شاطر گرفتار

سمستی پور : 06/مارچ(محمدخورشید عالم) سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ حلقہ کے گنگا پور ہائی اسکول اور تاج پور تھانہ حلقہ کے موروا لی چی گاچھی میں ایک ہی روز ہوئے انمول شرما اور شوبھم مشرا قتل معاملے کا پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے قتل میں ملوث تین بدمعاشوں کو پولیس نے بنگال کے ہگلی ضلع کے چندن نگر سے گرفتار کر لیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے قتل میں ملوث محمد تبریز عرف آلے و محمد تسلیم عرف ہیکل کو کولکتہ کے ہگلی ضلع کے چندن نگر اور وکی کمار کو مسری گھراری تھانہ حلقہ کے چندن نگر سے گرفتار کیا ہے۔واقعہ کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ قریب ایک مہینے قبل زمینی تنازعہ کو لیکر شوبھم مشرا نے لشکارا کے وکیل چودھری پر گولی چلایا تھا جس میں وہ بال بال بچ گیا تھا۔اسی بات کو لیکر وکیل چودھری شوبھم مشرا سے بدلہ لینے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔وہیں تسلیم کا شوبھم سے قبل میں تنازعہ ہوا تھا جسکے بعد شوبھم مشرا تسلیم کے قتل کا منصوبہ بنا رہا تھا۔جسکی جانکاری انظار کے توسط سے تسلیم کو ہوئی جسکے بعد تسلیم بھی وکیل چودھری کے پلان میں شامل ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ واقعہ میں ملوث سبھی جرائم پیشہ افراد ایک دوسرے موبائل سے رابطہ میں تھے۔واقعہ کے ایک روز قبل وکیل چودھری نے موروا بازار واقع چائے کی دکان پر بلایا اور واردات کو انجام دینے کا منصوبہ تیار کیا۔بتایا جاتا ہے کہ اسی منصوبہ کے تحت 26 فروری 2023 کو جب شوبھم مشرا اپنے ساتھی انمول کمار شرما کے ساتھ بیسک اسکول کے پاس بات چیت کر رہا تھا تبھی محمد تسلیم،محمد شمیم اور تبریز موٹر سائیکل سے آیا اور پھر سازش کے تحت کرکٹ کھیلنے کے بہانہ سے لیچی گاچھی کی طرف لے گئے کچھ دیر بعد وہاں وکیل چودھری اور وکی کمار بھی پہنچ گیا۔وکیل چودھری کے کہنے پر وکی انمول شرما کو لیکر موروا بازار کی طرف چلا گیا تو کچھ دیر بعد تسلیم نے موقع پاکر شوبھم کے سر اور پیٹ میں گولی ماردی جس سے جائے واردات پر ہی اسکی موت ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ سبھی مجرموں کو خدشہ ہوا کہ انمول اس راز کو فاش کردیگا تو تسلیم نے وکی کو فون کیا کہ تم انمول کو لیکر گنگا پور گاچھی میں آجاؤ اور پھر سبھی مجرم گنگا پور گاچھی پہنچ گئے اسی درمیان انمول نے شوبھم کو نہیں دیکھا تو اسے شک ہوا اور پھر فرار ہونے لگا لیکن تسلیم نے اسے بھی کھدیر کر گولی مار دی جس سے اسکی بھی موت ہو گئی۔اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع پولیس کپتان ونئے تیواری نے معاملے کے انکشاف اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔خصوصی ٹیم نے تکنیکی و سائنسی تحقیق سے معاملے کی تفتیش شروع کی۔اسی دوران پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ قتل معاملے میں شامل جرائم پیشہ کولکتہ کے ہگلی ضلع کے چندن نگر میں ہے جسکے بعد ٹیم نے دونوں کو گرفتار کر لیا اور پھر اسکی نشاندہی پر پولیس نے وکی کو گنگا پور سے گرفتار کر لیا۔گرفتار مجرموں نے اپنا اعتراف جرم قبول کر لیا ہے۔

 

About awazebihar

Check Also

برج بھوشن کی حمایت میں اترے اجودھیا کے سنت

اجودھیا:29مئی(یواین آئی) اجودھیا کے سنتوں نے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ریسلر فیڈریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *