سیتامڑھی ( کلیم اختر) ضلع کے باجپٹی بلاک حلقہ میں واقع دینی درسگاہ مدرسہ اسلامیہ محمودیہ مدھوبن گوٹ چاندٹولہ باجپٹی سیتامڑھی کا سالانہ امتحان پرسکون ماحول میں اختتام پزیر ہوا 215 طلبہ وطالبات امتحان میں شرکت کیا بچوں کے اندر لگن اور خوشی کا ماحول پاگیا بحیثیتِ ممتحن تشریف لاۓ حضرت مولانا محمد افضال صاحب قاسمی مدرس مدرسہ فیض عام پھلوریا اور حضرت قاری معظم صاحب مدرس مدرسہ عربیہ امدادیہ پرواہا ناظم مدرسہ مولانا اظہرالدن دلکش صاحب اور تمام اساتذہ اکرام نے آنے والے مہمانوں کا بحسن وخوبی ضیافت کرتے ہوۓ پرسکون ماحول میں امتحان کروانے میں کامیاب رہے
