وزیر اعلیٰ نے ہولی ملن کی تقریب میں شرکت کی

پٹنہ، 06 مارچ (اے بی این) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 3، دیش رتن مارگ پر بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین جناب دیوش چندر ٹھاکر کی سرکاری رہائش گاہ پر ہولی ملن تقریب کے موقع پر منعقدہ کوی سمیلن اور گیت سنگیت رنگوتسو 2023 میں شرکت کی۔ بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے وزیر اعلیٰ سمیت تمام مہمانوں کا خیر مقدم کہا۔اس موقع پر بہار اسمبلی کے اسپیکر جناب اودھ وہاری چودھری، مالیات، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری، آبی وسائل و اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، ریونیو اصلاحات اراضی کے وزیر جناب آلوک کمار مہتا، آبکاری اور رجسٹریشن کے وزیر جناب سنیل کمار، وزیر صنعت جناب سمیر کمار مہاسٹھ، وزیر ٹرانسپورٹ محترمہ شیلا کماری، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اسرائیل منصوری اور دیگر وزراء، ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل اوردیگر معززین موجود تھے.

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *