انڈین پولیس سروس کے ٹرینی افسران نے گورنر سے ملاقات کی

پٹنہ، 07 مارچ، ( ) انڈین پولیس سروس کے 07 ٹرینی افسران نے گورنر ہاؤس میں گورنر مسٹرراجندر وشواناتھ آرلیکر سے ملاقات کی۔گورنر نے ان افسران سے کہا ہے کہ وہ پبلک سرونٹ ہیں اور اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں عوام کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا آدمی ہی اچھا عہدیدار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عام لوگوں کے ساتھ اچھا برتاو ¿ کرنا چاہئے اور معاشرے اور ملک کے روزمرہ کے واقعات سے باخبر رہنا چاہئے۔گورنر نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ اپنی دیگر صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کریں تاکہ زندگی میں بیزاری نہ رہے اور کام میں جوش و خروش برقرار رہے۔گورنر نے ٹرینی افسران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر گورنر کے پرنسپل سکریٹری مسٹر رابرٹ ایل چونگتھو اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر جتیندر سنگھ گنگوار بھی موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *