خواتین سماج کا اٹوٹ حصہ : نتیش

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے عالمی یوم خواتین پر ملک وریاست کی خواتین کو مبارکباد پیش کی
پٹنہ، 07 مارچ (اے بی این)وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے عالمی یوم خواتین پر ریاست اور ملک کی خواتین کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے خواتین کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ کسی بھی ریاست یا ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ وہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔ ریاستی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ مکھیہ منتری بالیکا پوشاک یوجنا، مکھیہ منتری بالیکا سائیکل یوجنا،مکھیہ منتری کنیا ویوا ہ یوجنا، مکھیہ منتری کنیا اتھان یوجنا، جیویکا، تمام سرکاری خدمات میں 35% ریزرویشن کے فوائد، پنچایتی راج اداروں اور میونسپل انتخابات میں خواتین کو 50% ریزرویشن کے فوائد دسمیت متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے آج خواتین خود اعتمادی کے ساتھ ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ریاست میں شراب پر پابندی سے خواتین کافی خوش ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ تمام خواتین کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں تاکہ انہیں سماجی اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ محفوظ اور بہتر ماحول میسرہوسکے۔

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *