خواتین کا احترام ہندوستان کی قدیم ثقافت و روایت: آرلیکر

عالمی یوم خواتین پر گورنر آرلیکر نے ملک و ریاست کی خواتین کو مبارکباد ونیک خواہشات پیش کی
پٹنہ، 07 مارچ، (اے بی این) گورنر مسٹر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے عالمی یوم خواتین کے موقع پرملک و ریاست کی تمام خواتین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
گورنر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستانی ثقافت وروایات میں خواتین کو ہمیشہ ہی مناسب احترام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواتین نے مختلف شعبوں میں لاتعداد کارنامے سرانجام دیئے ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، خود انحصاری اور سماجی مساوات کے لیے مختلف اسکیمیں اور پروگرام چلائے جارہے ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنر نے ریاست اور ملک کے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ صنفی مساوات اور خواتین کو تحفظ،مساوات اور یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سعی کریں۔

About awazebihar

Check Also

کلاس کے ساتھیوں نے پیٹ پیٹ کر نویں کلاس کے طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ندیم اشرف حاجی پور:ضلع ویشالی کے بدو پور تھانہ کے شیتل پور ککرہاٹا گاؤں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *