مدرسہ احمدیہ کے بانی احمد میر کے خدمات پر سیمینار تاریخ ساز ہوگا/ امتیاز ندوی  

مہوا ویشالی / عادل شاہ پوری / ضلع ویشالی کا قدیم مرکزی دینی ادارہ مدرسہ احمدیہ ابابکر پور ویشالی جو تقریباً سابقہ کئی دہائیوں سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کے لئے نمایاں خدمت انجام دے رہا ہے جو قابل تعریف ہے یہ باتیں مدرسہ ہٰذا کے سابق طالب علم و مفت دینی منظم کلاس شاہ پور خرد ویشالی کے بانی و منتظم و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد ویشالی کے بانی و جنرل سیکرٹری و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز احمد عادل ندوی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے پورے وثوق اور یقین کے ساتھ کہا کہ آئندہ ١٢ مارچ ٢٠٢٣ کو ہونے والا مدرسہ احمدیہ ابابکر پور کے بانی الحاج خان مولوی احمد میر رحمۃ اللہ علیہ کے حیات و خدمات پر یک روزہ سیمینار دن کے ١٠ بجے سے مدرسہ احمدیہ ابابکر پور کے وسیع صحن میں  تاریخ ساز ہوگا کیونکہ کہ اس سیمینار میں ملک ہندوستان کے علاوہ بیرون ملک میں رہنے والے بنفس نفیس مقالہ نگار  رونق اسٹیج ہوکر مقالہ پیش کریں گے وہیں الحاج خان مولوی احمد میر رحمۃ اللہ علیہ کے حیات خدمات پر شاعر حضرات بھی نظم و پیا تہنیت پیش کریں گے مبارکباد کے مستحق ہیں حالیہ مدرسہ احمدیہ ابابکر پور کے صدر مدرس حضرت مولانا شمیم احمد شمسی صاحب مقام شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں ویشالی جو ایک جرات مندانہ قدم اٹھا کر  اپنی رہبری میں ایک تاریخ ساز کام انجام دینے کا تہیہ کیا جو غالباً اب تک نہیں ہوا تھا اللہ ان کو اس کام میں ثابت قدمی عطا فرمائے ساتھ ہی مبارکباد کے مستحق ہیں مدرسہ ہٰذا کے حالیہ تمام معاون مدرسین جو اس نمایاں کام کو انجام دینے کے لئے صدر مدرس کے ہم قدم چل رہے ہیں انہوں نے   مدرسہ احمدیہ کے تمام رفقاء و ادباء اور مخلصین سے گزارش کی کہ اس سیمینار میں شرکت کر پروگرام کو کامیاب بنائیں اور احمد میر رحمۃ اللہ علیہ کے حیات و خدمات سے روشناس ہونے کی کوشش کریں اس لئے کہ
بھلادی ہم نےجو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثر یا سے ز میں  پر آسماں نے ہم کو دے مارا

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *