پٹنہ، 07 مارچ، (اے بی این) گورنرمسٹر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے ہولی کے موقع پرملک و ریاست کے تمام باشندوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
گورنر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہولی جھوٹ پر سچائی اور برائی پراچھائی کی جیت کا تہوار ہے۔ یہ تہوار معاشرے میں اتحاد، محبت، بھائی چارے، ہم آہنگی اور امن کا پیغام دیتا ہے۔
گورنر نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تہوار کو آپسی محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ رنگ، جوش اور مسرت کا یہ تہوار ریاست کے تمام باشندوں کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لائے اور ان کی زندگیوں میں نئی توانائی اور جوش پیدا کرے۔
