پٹنہ، 07 مارچ (اے بی این)سال 2020 بیچ اور سال 2021 بیچ کے 7 ٹرینی آئی پی ایس افسران نے 1 انے مارگ واقع ‘سنکلپ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ ان 7 ٹرینی آئی پی ایس افسران جنہوں نے ملاقات کی ان میں 2020 بیچ کے 3 افسران جبکہ 2021 بیچ کے 4 افسران شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران مسٹر شیکھر چودھری (2020)، مسٹر اپراجیت (2020)، مسٹر ویبھو چودھری (2020)،مسزسوناکشی سنگھ (2021)، مسٹر بھانو پڑتاپ سنگھ (2021)، مسٹر پریچے کمار (2021) اور مسزدکشا(2021) نے اپنی ٹریننگ کے دوران اضلاع میں کئے گئے کاموں کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کئے۔
وزیراعلیٰ نے ملاقات میں شامل تمام ٹرینی آئی پی ایس افسران کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ آپ سب ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر بن کر عوامی مفاد میں کام کریں گے اورمسلسل عوام کی خدمت کر تے رہیںگے۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر آر ایس بھٹی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیراعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹر مسٹر ونے کمار موجود تھے۔
