بنگلہ دیش:دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 17ہو گئی

ڈھاکہ،8مارچ(یو این آئی) بنگلہ دیش کی راج دھانی ڈھاکہ میں بدھ کو ایک تجارتی عمارت میں زور دار دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد اضافہ ہوکر 17ہو گئی۔
فائر سروس کے عہدیداروں کے مطابق دوسرے دن کا ریسکیو مہم آج صبح نو بجے سے شروع ہوا۔ فوج کی ایک ٹیم ریسکیو مہم میں لگی ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش کے فائر سروس اور سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر جنرل ایم ڈی معین الدین نے بتایا کہ زبر دست دھماکہ سے تباہ ہونے والی دو عمارتوں کے اندر ریسکیو آپریشن کل رات 8بجے بند کر دیا گیا۔
غور طلب ہے کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کو اس عمارت کے بیسمنٹ کے ستونوں کے تباہ ہونے کی وجہ سے انہیں اندر جانے میں خطرہ نظر آ رہا تھا۔ پرانے ڈھاکہ گلستان کے صدیقی بازار میں کیفے کوین کی بلڈنگ میں کل مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا پانچ بجے زبردست دھماکہ میں کم از کم 17لوگوں کی موت ہو گئی اور سینکڑوں لوگ زخمی ہو گئے۔ اس حادثے میں کم از کم چار لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
ڈھاکہ کے ضلعی انتظا،یہ کے سربراہ محمد مومن الرحمان نے کل رات کہا،”ہمیں پتہ چلا ہے کہ او حادثے میں کم از کم 500لوگ زخم ہو ئے ہیں۔“
زبر دس دھماکہ میں زخمیوں کو علاج کا جائزہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کے وزیر صحت زاہد ملک نے کہا کہ دھماکہ کے ملبے سے متاثرین کے سر پر چوٹ لگنے اور زیادہ خون بہنے کی وجہ سے زیادہ اموات واقع ہوئیں۔
زبردست دھماکہ کے بعد دو کثیر منزلہ عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ فائر سروس کنڑول روم کے مطابق، لوئی بھی عمارت مبینہ طور پر پوری طرح نہیں گری، لیکن عمارت کا ملبہ پیدل چلنے والوں پر گرا جس سے لوگ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ زبر دست دھماکہ کی وجہ سے آس پاس کی کئی عمارتوں اور شاپنگ کمپلیکس کے شیشے اور کانچ کی دیواریں ٹوٹنے سے شیشے عمارت کے باہر سڑک پر بکھر گئے تھے۔ سڑک کے مخالف سمت میں کھڑی ایک بس کو کافی نقصان ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کی اصل وجہ ابھی واضح نہی ہوئی ہے۔
ڈھاکہ میٹروپلیٹن پولیش کمشنر کھانڈکیر غلام فاروق نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، جو دھماکہ کی وجہ بن سکے۔ یہ پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ حادثہ کی جگہ کا دورا کرنے کے دوران انہوں نے صحافیوں سے کہا،”ہمارا بم ماہر ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔“

About awazebihar

Check Also

دھماکہ سے لرز اٹھا پاکستان 55افراد ہلاک

اسلام آباد، 29 ستمبر (یواین آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *