سمستی پور :ٹرین لٹیرا گروہ کے 09 افراد گرفتار

سمستی پور، 08 مارچ (ذکی احمد) سمستی پور ریل پولیس نے ٹرین میںلوٹ اور چوری کی واردات کو انجام دینے والے بین اضلاع جرائم پیشہ گروہ کے 9 بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔
ریل پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اتانو دتہ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ہولی کے تہوار کے پیش نظر ریلوے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر مسلسل چھاپے ماری مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میںجی آر پی تھانہ صدر کی قیادت میں دلسنگھ سنگھ سرائے اور سمستی پور اسٹیشنوں کے قریب چھاپے مارے گئے۔ اس دوران 9 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتاربدمعاشوں کے پاس سے 15 موبائل فون اور زیورات سمیت دیگر سامان برآمد کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف ریلوے پولیس نے بتایا کہ گرفتاربدمعاشسمستی پور، دربھنگہ اور مدھوبنی کے رہنے والے ہیں، جو سمستی پور۔برونی اور سمستی پور۔دربھنگہ سمیت مختلف ریلوے سیکشنوں پر چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ لوٹ اور چوری کی واردات کو انجام دیتے تھے۔

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *