سمری بختیار پور (لطف الرحمن صمدانی علیگ) سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور کے رانی باغ میں آج سید ظہیرالدین اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام درس
قرآن مجید وتربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا واضح رہے کہ پروگرام ایمبیشن کلاسسز سمری بختیار پور کے زیر انتظام کرایا گیا تھا پروگرام سے کلیدی خطاب کرتے مشہور و معروف ادیب پٹنہ یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر عبدالباسط حمیدی قاسمی نے کہا ہےکہ قرآن مجید کے مشن کو عام کرنا اور قرآنی تعلیمات کو ہر فرد واحد تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے ایک نئی سوچ کے ساتھ اس قرآنی مشن کا آغاز کیا جارہا ہے جو دراصل میں میرے والد محترم سید ظہیر الدین رحمہ اللہ کی سوچ اور انکی فکر اور عشق قرآن مجید کی تکمیل کے تحت اپنے والد محترم کے مشن کو بطور صدقہ جاریہ سمجھتے ہوئے یہ پروگرام ہر مہینے کے شروع والے اتوار کو منعقد کیا جائے گا تمام مذاہب ومسالک کے لوگوں سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر اس قرآن مشن کے پروگرام کو کامیاب کریں جو ہر مہینے کے اتوار دن منعقد کیا جائے گا آج کے پروگرام میں انہوں نے تفاسیر کی فہم اور قرآن مجید کے فروغ کےلئے اور آنے والی نسلوں کےلئے مفید باتیں کیں انہوں نے کہا ہےکہ میرا مقصد ہےکہ لوگ قرآن مجید کے احکامات پر عمل کے ساتھ ساتھ فہم قرآن کا بھی مادہ پیدا کریں جس ہم اپنے نسلوں کی صحیح تربیت کر سکتے ہیں اس لئے کہ قرآن ایک عالمی اور آفاقی کتاب ہے جب تک ہم لوگ قرآن سے رشتہ کو مضبوط نہیں کریں اس وقت تک ہم سرخ روئی حاصل نہیں کرسکتے انہوں اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ہم روزانہ کچھ نہ قرآن کی تلاوت ضرور کریں تاکہ دھیرے دھیرے اللہ آپکو عشق قرآن مجید کی توفیق عطا کردے گا اس پروگرام کے موقع پر ایمبیشن کلاسسز سمری بختیار پور کے ڈائریکٹر سید وارث ظہیر، سید رافع ظہیر، نورعالم، سعداللہ صابری، تحسین عالم، لطف الرحمن قاسمی صمدانی علیگ،اس کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے
