مانک ساہا نے دوسری بار تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

اگرتلہ، 8 مارچ (یو این آئی) مسٹر مانک ساہا نے بدھ کے روز وویکانند میدان میں دوسری بار تریپورہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب اگرتلہ کے وویکانند میدان میں منعقد کی گئی تھی۔ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر ساہا کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ آج حلف لینے والوں میں مسٹر رتن لال ناتھ، پرنجیت سنگھا رائے، سناتن چکما، سوشانت چودھری، ٹنکو رائے، بیکاش دیب برما، سدھانشو داس اور شکلا چرن نوٹیا شامل ہیں۔
ڈاکٹر ساہا نے کانگریس چھوڑنے کے بعد سال 2016 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مارچ 2022 میں راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔ مسٹر ساہا پیشے کے اعتبار سے ڈینٹل سرجن ہیں۔ ان کی صاف ستھری شبیہ کی وجہ سے انہیں سابق وزیر اعلیٰ بپلب دیو کی جگہ الیکشن سے عین قبل ریاست کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔
ڈاکٹر ساہا نے گورنمنٹ ڈینٹل کالج، پٹنہ سے بیچلر آف ڈینٹل اسٹڈیز پروگرام مکمل کیا اور بعد میں کنگ جارج میڈیکل کالج، لکھنؤ سے اورل اور میکسیلو فیشل سرجری میں ڈینٹل سرجری میں ماسٹر کیا۔ ڈاکٹر ساہا تریپورہ میڈیکل کالج میں ڈینٹل سرجری کے شعبہ کے سربراہ تھے۔ انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن اور حکومت تریپورہ کی طرف سے ڈینٹل سرجری میں ان کی اہم شراکت کے لیے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بی جے پی کی تریپورہ یونٹ کے ترجمان سبرت چکرورتی نے کہا، “ہمیں امید ہے کہ بی جے پی 2.0 حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرے گی۔”
بی جے پی نے 16 فروری کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں 60 رکنی اسمبلی کی 32 سیٹیں جیتیں۔ اس کی اتحادی آئی پی ایف ٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

About awazebihar

Check Also

جموں وکشمیر میں بی جے پی کے لئے انتخابات میں 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے: عمر عبداللہ

جموں، 2 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *