مہاراشٹر میں بریسٹ کینسر کا علاج مفت کیا جائے گا: مہاجن

ممبئی، 8 مارچ (یو این آئی) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مہاراشٹر کے طبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن نے بدھ کو کہا کہ ریاستی حکومت بریسٹ کینسر کا مکمل علاج مفت میں کرائے گی۔

مسٹر مہاجن نے کہا کہ ملک میں ہر سال 90 ہزار خواتین کی بریسٹ کینسر سے موت ہو جاتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ ہر چھ منٹ میں اس بیماری سے ایک موت ہوتی ہے جو کہ ایک تشویشناک اعداد و شمار ہے۔ انہوں نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس اسکیم کا اعلان کیا۔
وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کاما اور البلیس اسپتال میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور علاج کی مہم کے آغاز کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے کمشنر راجیو نواتکر، ڈائریکٹر دلیپ مہاسیکر، جوائنٹ ڈائرکٹر اجے چندن والے، اسپتال کی بانی ڈاکٹر پلوی سپلے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تشار پالوے بھی موجود تھے۔

مسٹرمہاجن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر موجود تمام خواتین کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں ہر بدھ کو دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک بریسٹ کینسر کے لئے او پی ڈی شروع کی جائے گی۔ یہ جانچ، تشخیص اور علاج کے لیے رہنمائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بریسٹ کینسر کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔

وزیر نے کہا کہ پہلے 60 سے 65 سال کی خواتین کو بریسٹ کینسر ہوتا تھا لیکن اب فاسٹ فوڈ کے دور میں 25 سے 35 سال کی خواتین بھی اس کا شکار ہو رہی ہیں، جو کہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ اس سنگین بیماری کے لیے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی عوامی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور جلد علاج کے ذریعے خواتین کی جان بچانے کے لیے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

About awazebihar

Check Also

سموسہ ’ایٹم بم‘، بریانی ’نیوکلیئر میزائل‘ اور پیزا ’ڈرون اٹیک‘ کیا واقعی یہ غذائیں ہمارے لیے نقصاندہ ہیں؟

سموسہ، جلیبی، پیزا اور بریانی۔۔۔ آپ چٹورے ہوں یا ہاتھ روک کر کھانا کھانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *