گیا، 08 مارچ (اے بی این) بہار میں گیا ضلع کے بارچھٹی تھانہ علاقے میں بدھ کو بومر پنچایت کے گلروید میں فوجی مشق کے دوران فائر کیے گئے توپ کے گولے کی زد میں آکر تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ توپ کے گولے کی زد میں آکر تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گیا شہر کے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت گووند مانجھی، سورج کمار اور کنچن کماری کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں گیتا کماری، راشو دیوی اور پنٹو مانجھی شامل ہیں۔
گیا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش بھارتی نے کہا کہ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم کو جائے واقع پر بھیجا گیا ہے۔ پولیس تمام نکات کی جانچ کر رہی ہے کہ توپ کا گولہ فائرنگ رینج سے باہر کیسے گرا۔

070103-N-8132M-010.jpg-Norfolk, Va. (Jan. 03, 2007) -.The Navy Munitions Command detachment Sewells Point (NMC) performs a 21 Gun Salute at Iowa Point, located at Naval Station Norfolk, Wednesday. The 21 Gun Salute is in honor of former thirty-eigth President and Navy veteran Gerald R. Ford, who passed away on Dec. 26. 2006 in his home in California..U.S. Navy photo by Mass Communications Specialist Seaman Kiona Mckissack.