سمستی پور (ذکی احمد)
شیخ المشائخ حضرت علامہ ڈاکٹر سید فخر الدین اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشین خانقاہ مخدوم اشرف کچھوچھہ شریف و نائب صدر مسلم پرسنل لا کا وصال تصوف کی دنیا کا عظیم خسارہ ہے ان کے وصال سے محض سلسلہ اشرفیہ کے علمائے کرام و مشائخ عظام ہی غمگین نہیں بلکہ جملہ اہل سنت کے افراد رنجیدہ ہیں۔ حضرت کے انتقال کی تلافی ممکن نہیں ہے جامعہ مخدومیہ تیغیہ معین العلوم مخدوم نگر نام نگر ساری سمستی پور کے جملہ اساتذہ و طلبا و اراکین خانوادہ اشرفیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک حضرت کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے ان کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم مذکورہ بالا باتیں جامعہ مخدومیہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا قاری محمد مطیع الرحمن اشرفی مصباحی نے جامعہ میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کو کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حضرت علامہ ڈاکٹر سید شاہ فخر الدین اشرف اشرفی جیلانی نے مذہب اسلام کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ ملی مسائل میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس لیے ان کی ملی خدمات بھی نا قابل فراموش ہیں تعزیتی نشست سے مولانا افضل حسین اشرفی حافظ اشتیاق احمد اشرفی مولانا مذکر الاسلام اسماعیلی حافظ آفتاب عالم اشرفی نے بھی خطاب کیا.