مدرسہ غوثیہ بدر العلوم برہمپور کے تکمیل حفظ قرآن سے علماء کا خطاب
دربھنگہ (پریس ریلیز) قرآن کریم کی عظمت و رفعت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ اس کا پڑھنا عبادت، اس کا سننا عبادت، اس کا چھونا عبادت حتی کہ اسے دیکھنا بھی عبادت ہے۔ قرآن کریم بروز قیامت اپنے پڑھنے والے گنہگاروں کی مغفرت کی سفارش کرے گا ان باتوں کا اظہار خیال دارالعلوم فیض الباری نوادہ کے ناظم اعلیٰ شہزادہ وقار ملت حضرت علامہ مولانا نعمان اختر فایق الجمالی مصباحی نے ضلع کے جالے بلاک مدرسہ غوثیہ بدر العلوم العلوم برہمپور کے فیضان قرآن کانفرنس و جشن دستار حفاظ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ قرآن مجید کے آداب کا خیال رکھتے ہوئے درست مخارج کے ساتھ صبح و شام جس قدر ممکن ہو سکے، تلاوتِ قرآن پاک کا معمول بنانا چاہیے اور قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے انھوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ آخری اور مستند ترین کتاب ہے جسے دین کے معاملے میں انسانیت کی ہدایت کے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا قرآن مجید ہماری زندگی کا سرمایہ اور ضابطہ حیات ہے مولانا جمالی نے کہا کہ حافظ قرآن کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑا اونچا مقام ہے اور یہ مقام ومرتبہ حفظ قرآن مجید کی برکت کی وجہ سے ہے انھوں نے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کرتے والے حفاظ کرام سے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمہیں بڑا مقام و مرتبہ عطا فرمایا ہے مکمل قرآن کریم کو تمہارے سینے میں اتار کر محترم بنادیا اس نعمت کی قدر کرنا جو شخص قرآن کریم کی ناقدری کرتا ہے اس کی دنیا و آخرت تباہ و برباد ہو جاتی ہے اور قرآن مجید سے بیزاری بھی ذلت و رسوائی کا سبب بنتا ہے کانفرنس کی سرپرستی مفکر قوم و ملت حضرت علامہ مولانا روشن ضمیر نوری بانی و ڈاءرکٹر قرأت اکیڈمی کلکتہ صدارت ماہر درسیات حضرت علامہ مولانا ظفر امام مصباحی پرنسپل دارالعلوم گلشن بغداد سیتا مڑھی اور نظامت کے فرائض ترجمان افکار رضا حضرت علامہ مفتی فیاض احمد مصباحی بانی نور مجسم فاؤنڈیشن نے انجام دیے جبکہ استاذ الحفاظ حضرت حافظ و قاری مولانا اخلاق رضا مصباحی حلیمی پرنسپل مدرسہ غوثیہ بدر العلوم کی حمایت تھی کانفرنس کا آغاز قاری قمرالہدی رضوی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں غلام نور مجسم یوپی، ریاض خان قادری، فرحان رضا نے نعتوں کا حسین گلدستہ پیش کیا جبکہ حضرت مولانا الحاج محمد ثناء اللہ رضوی، غلام ربانی فیضی کلکتہ نے بھی سامعین سے خطاب کیا اس موقع پر حضرت مولانا حشمت امجدی پوکھریروی استاذ مدرسہ مظہر العلوم اسلام پور چھچھوا بسفی، حضرت مولانا منیر الحق فیضی، حضرت علامہ مفتی احمد رضا رحیمی مصباحی،حضرت حافظ و قاری محمد مشاہد رضا، حضرت مولانا مفتی مقصود عالم مصباحی، محمد تابش رضا کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے اس موقع پر مدرسہ غوثیہ بدر العلوم کے 17بچوں کو علماء ومشائخ کے مقدس ہاتھوں سے جبہ و دستار سے نوازا گیا صلوۃ وسلام اور صدر کانفرنس کی مخصوص دعا پر اختتام ہوا حضرت مولانا وصی الرحمن صدر اعلی مدرسہ غوثیہ بدر العلوم نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا