۱۳؍ مارچ کو ٹاون ہال، ارریہ میں بین الاقوامی سے می نار اور مشاعرہ

پپولس کالج، ارریہ اور بزمِ صدف انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام تقریب میں ملک اور بیرونِ ملک کی بڑی شخصیات شامل

پیوپلس کالج، ارریہ کو اِس بات کا فخر حاصل ہے کہ اپنے عہد ے ممتاز ناول نگار اور ادیب، شاعر اور محقق ،ماہرِ تعلیم اور دانش ور غضنفر کی ادبی خدمات کے اعتراف میں سر زمینِ ارریہ میں مورخہ ۱۳۔۱۴؍ مارچ ۲۰۲۳کو ایک بین الاقوامی سے می نار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر غضنفر نے زندگی کے ۷۰؍ برس مکمّل کیے اور تصنیف و تالیف کے پچاس برس پورے ہوئے۔ اِ س دوران اُن کی تقریباً ۳۰؍ کتابیں منظرِ عام پر آئیں۔ موجودہ گوپال گنج ضلع کے ایک گانو سے اُٹھ کر غضنفر نے اردو زبان و ادب کے میدان میں عالمی شہرت حاصل کی۔
پیوپلس کالج کے سربراہ اور سے می نار کے آرگنائزنگ سیکریٹری جناب عنایت اللہ ندوی نے کالج کے احاطے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہومذکورہ باتیں کہیں۔اُنھوں نے معروف ادبی تنظیم بزمِ صدف انٹر نیشنل کے چیر مین جناب شہاب الدین احمد اور ڈایرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا کیوں کہ بزمِ صدف کے اشتراک کے بغیر اتنی بڑی تقریب اور بین الاقوامی سطح کے مندوبین کی شرکت ممکن نہیں تھی۔ جناب عنایت اللہ ندوی نے بتایا کہ یہ پروگرام کالج کے بانی پرنسپل پروفیسر محمد محفوظ الرحمان صاحب مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جن کی محنتوں کا ثمر پیوپلس کالج ہے۔ افسوس ہے کہ اِس پروگرام سے ہفتہ روز پہلے وہ راہی ملکِ عدم ہوئے۔
عنایت اللہ ندوی نے بتایا کہ اِس تقریب کا بنیادی عنوان ’غضنفر: نصف صدی کا قصہّ‘ رکھا گیا ہے جس میںعلی گڑھ مسلم یو نی ورسٹی کے سابق صدر شعبۂ لسانیات پروفیسر علی رفاد فتیحی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ مہانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر صغیر افراہیم، سابق صدر شعبۂ اردو، علی گڑھ مسلم یو نی ورسٹی شریکِ بزم ہوں گے۔ قطر میں مقیم معروف شاعر جناب عتیق النظر خاص طور سے اِ س طقریب کا حصّہ ہوں گے۔ مہمانانِ اعزازی کے طور پر جناب مشتاق احمد نوری، ڈاکٹر ظفر کمالی، پروفیسر اقبال حسن آزاد، پروفیسر طیب نعمانی، پروفیسر جمشید قمر، پروفیسر ظفر امام پروفیسر ابو بکر عبّاد اور ڈاکٹر زبیر شاداب خاں ہوں گے۔
سے می نار میں افتتاحی اجلاس کے علاوہ تین خصوصی اجلاس ہوں گے جن میں ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ اِس تقریب کے لیے خاص طور سے ڈاکٹر محمد ذاکر حسین، محمد ولی اللہ قادری، ڈاکٹر تسلیم عارف، ڈاکٹر افشاں بانو، ڈاکٹر منی بھوشن کمار، ڈاکٹر سرتاج سبحانی، ڈاکٹر عابدہ پروین، جناب راج دیو کمار، ڈاکٹر قسیم اختر، ڈاکٹر محمد مجاہد حسین، جناب رفیع حیدر انجم، جناب رضی احمد تنہا، ڈاکٹر اظہار حسین، داکٹر محمد امان االلہ خاں، داکٹر نظام الدین احمد،ڈاکٹر محمد احسان احمد، ڈاکٹر محمد عابد کریم، ڈاکٹر تنزیل اطہر، ڈاکٹر تبریز عالم، ڈاکٹر نور بنی انصاری، محمد عارف اقبال محترمہ شگفتہ ناز، محترمہ نازیہ تبسم، محترمہ روشن پروین، محمد مرجان علی، محمد عامر، ابو رافع، محترمہ فرحت صغیر، محترمہ ناہید پروین، محترمہ شازیہ حسن، عدنان انورمحمد شوکت علی، پرویز عالم کے علاوہ مختلف یو نی ورسٹیوں کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس اپنے مقالے پیش کریں گے۔
جناب عنایت اللہ نے بتایا کہ مورخہ ۱۳؍ مارچ ۲۰۲۳ چھے بجے شام میں ٹاون ہال، ارریہ میں ایک بین الاقوامی مشاعرے کا انقعاد کیا جا رہا ہے جس کی صدارت قطر سے تشریف فرما مہمان شاعر عتیق انظر کریں گے۔ مشاعرے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے انڈین ریونیو سرویس کے آفسر اور ارریہ کی مٹی کے لال جناب اسلم حسن شریک ہوں گے۔ مشاعرے میں پروفیسر غضنفر مہمانِ ذی وقار ہوں گے۔ مشاعرے میں بیرونی اور مقامی شعرا کی ایک مخصوص تعداد شرکت کرے گی۔ خاص طور سے، ظفر کمالی، مشتاق احمد نوری، ظفر امام، اقبال حسن آزاد، ابو بکر عبّاد، طیب نعمای، زبیر شاداب، انور ایرج، رفیع حیدر انجم رضی احمد تنہا، شمس الہدیٰ معصوم ، دین رضا اختر، تسلیم عارف، شاداب وفا، قسیم اختر، افشاں بانو، عذیق الرحمان صارم، طارق بن ثاقب اور صفدر امام قادری کاکلام سامعینِ کرام سن سکیں گے۔
پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے جناب عنایت اللہ نے کہا کہ ۱۳؍ مارچ کو ارریہ ٹاون ہال میں افتتاحی اجلاس، غضنفر کے فکشن پر ایک مکمّل اجلاس اور بین الاقوامی مشاعرے کا انقعاد کیا گیا ہے۔ مورخہ ۱۴؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو پیو پلس کالج، ارریہ کے احاطے میں غضنفرکی ادبی شخصیت کے دوسرے پہلوؤں پر دو اجلاس منعقد ہوں گے۔ آخر میں اختتامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ بزمِ صدف انٹر نیشنل کی جانب سے شایع شدہ آٹھ کتابوں کا اجرا عمل میں آئے گا۔

About awazebihar

Check Also

فتویٰ پر عمل قرآن و حدیث پر عمل کرنے کے مترادف ہے

  مدرسہ معہدالقرآن ، بنڈلہ گوڑہ حیدرآبادمیں دارالافتاء کے آغاز پر علماء کرام کا خطاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *