بچوں نے نعتیہ کلام سے سامعین کو مسرور کردیا 

مہوا ویشالی / شبانہ فردوس /  چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع محمد پور میں محمد سلیم انصاری صاحب کے دولت کدہ پر انکی صاحب زادی عزیزہ تبسم آرہ ہمراہ محمد وکیل موضع حسینہ پوجھا سے شادی کے موقع سے بچوں کے نعتیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عزیزم محمد حسان عادل ابن اعجاز عادل شاہ پوری، عزیزہ زرین ضیاء بنت محمد صغیر ، طوبی پروین بنت حضرت مولانا محمد جنید عالم ندوی ، نبیلا خاتون بنت حضرت مولانا محمد جنید عالم ندوی موضع اماموری دھن کول ، زیبہ پروین بنت محمد نصیر ، رانی پروین بنت محمد سلیم انصاری محمد پور اس پروگرام کا آغاز حضرت مولانا محمد اکبر قاسمی خطیب امام جامع مسجد جلال پور بیربھان پٹھان ٹولہ کے تلاوت قرآن سے ہوئی اس موقع سے نعتیہ شاعری کی فضیلت اور عظمت پر مولانا تجمل حسین نے بھی خطاب کیا شادی کے اصول و ضوابط اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کیسے کی جائے اور اللہ خوش ندی کیسے حاصل ہو اس موضوع پر مولانا جنید عالم ندوی نے بیان فرمایا جبکہ شاعر اسلام اعجاز عادل شاہ پوری کے صلوت سلام کے بعد امام صاحب کے دعا پر مجلس کا اختتام ہوا

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *